"عمر بن عبد العزیز" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے |
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں |
||
سطر 395:
=== شاعری ===
حضرت عمر بن عبدالعزیز کو اگر مروجہ رسمی شاعری سے ذوق نہ تھا،لیکن اخلاقی اشعار پسند کرتے تھے اورکبھی کبھی خود بھی اس رنگ کے اشعار کہتے تھے،ابن جوزی نے سیرت میں ان کے اشعار نقل کیے ہیں <ref>(سیرت عمر بن عبدالعزیز:۲۲۵)</ref> ایک راگ بھی جو مدینہ میں بہت مقبول تھا،آپ کی جانب منسوب تھا،ممکن ہے،مدینہ کی گورنری کے زمانہ میں جب کہ آپ کی طبیعت عیش وتنعم کی طرف راغب تھی یہ راگ ایجاد کیا ہو۔
=== خطابت ===
اگرچہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے بحیثیت خطیب کے کوئی شہرت حاصل نہیں کی،لیکن آپ کے خطبات نہایت مؤثر اوردلپذیر ہوتے تھے،ابن جوزی نے آپ کے متعدد خطبات لکھے ہیں، جاحظ نے کتاب البیان والتبیین میں جو بلیغ خطبات کا بہترین مجموعہ ہے،آپ کے ایک دو خطبے نمونتہ نقل کیے ہیں۔
<ref>(ایضاً:۲۳۸)</ref>
|