"عمر بن عبد العزیز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مضمون میں اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 445:
<ref>(سیرت عمر بن عبدالعزیز:۲۹۱،۲۹۲)</ref>
 
=== ایک مرتبہ آپ نے ایک فوجی افسر سلیمان بن ابی کریمہ کو لکھا ===
 
خدا کی تعظیم وخشیت کا سب سے زیادہ مستحق وہ بندہ ہے،جس کو اس نے اس آزمایش میں ڈالا جس میں میں ہوں،خدا کے نزدیک مجھ سے زیادہ سخت حساب دینے والا اور اگر اس کی نافرمانی کروں تو مجھ سے زیادہ ذلیل کوئی نہیں ہے میں اپنی حالت سے سخت دل گرفتہ ہوں، مجھے خوف ہے کہ میرے یہ حالات مجھے ہلاک نہ کردیں،مجھے معلوم ہوا ہے کہ تم جہاد فی سبیل اللہ کے لیے جانے والے ہو تو برادرِمن جب تم میدان جہاد میں پہنچ جاؤ تو خدا سے دعا کرو کہ وہ مجھے شہادت عطا فرمائے، اس لیے کہ میری حالت نہایت سخت اورمیرا خطرہ بہت بڑا ہے۔
<ref>(ابن سعد:۵/۲۹۲)</ref>