"عمر بن عبد العزیز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 473:
بیت المال سے کبھی معمولی فائدہ اٹھانا بھی گوارانہ کیا،رات کو جب تک خلافت کے کام انجام دیتے تھے، اس وقت تک بیت المال کی شمع جلاتے تھے،اس کے بعد گل کرکے اپنا ذاتی چراغ جلواتے تھے۔
<ref>(تاریخ الخلفاء:۲۳۷ وابن سعد:۵/۲۹۵)</ref>
بیت المال کی جانب سے فقراء اورمساکین کے لیے جو مہمان خانہ تھا،اس کے باورچی خانہ سے اپنے لیے پانی بھی گرم نہ کراتے تھے، ایک مرتبہ غفلت میں آپ کا ملازم ایک مہینہ تک اس مطبخ سے آپ کے وضو کا پانی گرم کرتا رہا،آپ کو معلوم ہوا تو اتنی لکڑی خرید کر باورچی خانہ میں داخل کرادی۔
 
<ref>(ابن سعد:۵/۲۹۵)</ref>
ایک بار غلام کو گوشت کا ٹکڑا بھوننے کا حکم دیا وہ اسی مطبخ سے بھون لایا آپ نے اسے ہاتھ نہ لگایا اورغلام سے فرمایا تم ہی کھالو،میری قسمت کا نہ تھا۔
<ref>(سیرت ابن عبدالعزیز:۶)</ref>