"عمر بن عبد العزیز" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 485:
آپ کو لبنان کا شہد بہت مرغوب تھا، ایک مرتبہ آپ نے اس کی خواہش ظاہر کی،آپ کی بیوی فاطمہ نے وہاں کے حاکم ابن معدیکرب کے پاس کہلا بھیجا،انہوں نے بہت سا شہد بھجوادیا،فاطمہ نے حضرت عمر بن عبدالعزیز کے سامنے پیش کیا آپ نے شہد دیکھ کر فرمایا معلوم ہوتا ہے،تم نے ابن معدیکرب کے پاس کہلا بھیجا تھا، ان ہی نے بھیجا ہے؛چنانچہ کل شہد بہجواکر اس کی قیمت بیت المال میں داخل کردی اور ابن معدیکرب کو لکھ بھیجا کہ تم نے فاطمہ کے کہلانے پر شہد بھیجا ہے،خدا کی قسم اگر آیندہ ایسا کیا تو اپنے عہدہ پر نہ رہو گے اورتمہارے چہرہ پر نظر نہ ڈالوں گا۔
<ref>(سیرت عمر بن عبدالعزیز:۵۸)</ref>
ایک مرتبہ آپ کی حاملہ بیوی کے لیے تھوڑے سے دودھ کی ضرورت تھی،لونڈی مہمان خانہ سے ایک پیالہ میں دودھ لے آئی، آپ نے پوچھا یہ کیا ہے، اس نے کہا بی بی کے لیے دودھ کی ضرورت تھی،اگر اس وقت دودھ نہ دیا جائے گا تو اسقاط کا اندیشہ ہے،اس لیے یہ دودھ دارالضیافۃ سے لے آئی ہوں، یہ سن کر لونڈی کا ہاتھ پکڑا اورچلاتے ہوئے بیوی کے پاس لائے اورکہا اگر حمل فقراء ومساکین کے کھانے کے علاوہ اورکسی چیز سے قائم نہیں رہ سکتا تو خدا اس کو قائم نہ رکھے،یہ برہمی دیکھ کر بیوی نے دودھ واپس کرادیا۔
 
<ref>(ابن سعد:۵/۲۷۹)</ref>