"مجاہد بن جبیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 10:
=== فضل وکمال ===
اگرچہ مجاہد غلام تھے،لیکن اقلیم علم کے تاجدار تھے،علمی اعتبار سے وہ امامِ وقت تھے،علامہ ابن سعد لکھتے ہیں ‘کان فقیھا عالما ثقۃ کثیر الحدیث ’ حافظ ذہبی کا بیان ہے کہ وہ علم کا ظرف تھے <ref>(تذکرۃ الحفاظ:۱/۸۰)</ref>امام نووی لکھتے ہیں کہ ان کی جلالت اورامامت پر سب کا اتفاق ہے <ref>(تہذیب الاسماء،ج اول،ق ۲،ص۸۳)</ref> ان کو تفسیر حدیث اورفقہ جملہ علوم میں درجہ امامت حاصل تھا۔
=== قرأت وتفسیر ===
قرأت اورتفسیر کے اس عہد کے نہایت نامور عالم تھے،تفسیر انہوں نے خیر الامۃ ابن عباس سے حاصل کی تھی اور پورے تیس مرتبہ ان سے قرآن کا دورہ کیا تھا اور اس محنت اورتحقیق کے ساتھ کہ ہر ایک سورہ پر رک کر اس کی شانِ نزول اوراس کے جملہ متعلقات پوچھتے جاتے تھے اس محنت اورابن عباس جیسے مفسر قرآن کی تعلیم نے ان کو بہت بڑا مفسر بنادیا،خصیف کا بیان ہے کہ مجاہد تفسیر کے سب سے بڑے عالم تھے قتادہ کہتے تھے کہ اس وقت کے باقیات صالحات میں مجاہد تفسیر کے سب سے بڑے عالم ہیں قرآن کے قاری بھی تھے۔
== حدیث ==