"جوزف استالن" کے نسخوں کے درمیان فرق

42 بائٹ کا اضافہ ،  2 مہینے پہلے
م
خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:جارجیائی مرد شعرا
م (خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:جارجیائی مرد شعرا)
'''جوزف استالن''' [[1922ء]] سے [[1953ء]] تک [[سوویت اتحاد]] کی [[اشتراکی جماعت]] کے معتمد عام (جنرل سیکرٹری) تھے۔ [[1924ء]] میں [[ولادیمیر لینن]] کی وفات کے بعد وہ [[اتحاد سوویت اشتراکی جمہوریہ]] المعروف [[سوویت اتحاد]] کے سربراہ بنے۔
 
استالن نے مکمل زیر تسلط معیشت کا تصور پیش کیا اور تیز تر صنعت کاری اور اقتصادی تجمیع (Collectivization) کے عمل کا آغاز کیا۔ زرعی شعبے میں یکدم تبدیلی نے اشیائے خور و نوش کے پیداواری عمل کو تہ و بالا کر ڈالا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر قحط پھیلا جس میں [[1932ء]] کا قیامت خیز سوویت قحط بھی شامل ہے جسے [[یوکرین]] میں Holodomor کہا جاتا ہے۔<ref>[http://www.faminegenocide.com/resources/findings.html {{wayback|url=http://www.faminegenocide.com/resources/findings.html |date=20110604055926 }} ''Findings of the Commission on the Ukraine Famine'', Famine Genocide, 19 April 1988; [http://www.skrobach.com/ukrhol.htm ''Statement by Pope John Paul II on the 70th anniversary of the Famine''] {{wayback|url=http://www.skrobach.com/ukrhol.htm |date=20070630195229 }}, Skrobach; [http://www.artukraine.com/famineart/uscongr4.htm {{wayback|url=http://www.artukraine.com/famineart/uscongr4.htm |date=20080615023457 }} ''Expressing the sense of the House of Representatives regarding the man-made famine that occurred in Ukraine in 1932–1933'', US House of Representatives, 21 October 2003; Bilinsky, Yaroslav [http://www.faminegenocide.com/resources/bilinsky.html doi=10.1080/14623529908413948] {{wayback|url=http://www.faminegenocide.com/resources/bilinsky.html |date=20080615023457 }} ''Was the Ukrainian Famine of 1932–1933 Genocide?'', Journal of Genocide Research, 1999, Vol. 1.1, Issue 2, pages=147–156.</ref>
 
[[1930ء]] کی دہائی کے اواخر میں استالن نے '[[عظیم صفائی]]' (Great Purge) کا آغاز کیا جسے '[[عظیم دہشت]]' (Great Terror) بھی کہا جاتا ہے، جو اشتراکی جماعت کو ان افراد سے پاک صاف کرنے کی مہم تھی جو بد عنوانی، دہشت گردی یا غداری کے مرتکب تھے؛ استالن نے اس مہم کو عسکری حلقوں اور سوویت معاشرے کے دیگر شعبوں تک توسیع دی۔ اس مہم کا نشانہ بننے والے افراد کو عام طور پر [[قتل]] کر دیا جاتا یا جبری مشقت کے کیمپوں ([[گولاگ]]) میں قید کر دیا جاتا یا پھر وہ [[جلاوطنی]] کا سامنا کرتے۔ آنے والے سالوں میں نسلی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد جبری ہجرت کا نشانہ بنائے گئے۔<ref>Pohl, Otto, ''Ethnic Cleansing in the USSR, 1937-1949'', ISBN 0-313-30921-3</ref>
[[زمرہ:بیسویں صدی کے ملحدین]]
[[زمرہ:تاریخ روس]]
[[زمرہ:جارجیائی انقلابی]]
[[زمرہ:جارجیائی سیاست دان]]
[[زمرہ:جارجیائی شعراء]]
[[زمرہ:جارجیائی کمیونسٹ]]
[[زمرہ:جارجیائی مرد شعرا]]
[[زمرہ:جارجیائی ملحدین]]
[[زمرہ:دوسری جنگ عظیم کی سوویتی شخصیات]]
[[زمرہ:مذاہب کے نقاد]]
[[زمرہ:وفيات بسبب اسٹروک]]
[[زمرہ:جارجیائی انقلابی]]