"کلثوم بن ہدم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ کیا ہے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''کلثوم بن ہدم''' انصار صحابہ میں مقام و مرتبہ والے صحابی تھے۔
=== نام و نسب ===
* پورا نام و نسب كلثوم بن ہدم بن امرئ القيس بن الحارث بن زيد بن عبيد بن زيد بن مالك ابن عوف بن عمرو بن عوف بن مالك بن الأوس الأنصاری الأوسی ہے۔
=== اسلام ===
ضعیفی کا عالم تھا کہ اسلام کی صدا کانوں میں پہنچی اور انہوں نے اس کو لبیک کہا۔
=== میزبان رسول ===
کلثوم بن ہدم مدینہ کے رہنے والے انصاری ہیں کہ حضورِ اقدس صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم جب ہجرت فرما کر ''قبا'' میں تشریف لائے تو سب سے پہلے انہی کے مکان میں ٹھہرے اور بڑے بڑے مہاجرین صحابہ بھی انہی کے مکان میں ٹھہرے تھے اور انہوں نے سرور عالم کو اپنے گھر میں مہمان بنا کر ایسی میزبانی اور مہمان نوازی کی کہ قیامت تک تاریخ رسالت کے صفحات پر ان کا نام نامی میزبان رسول کی صورت چمکتا رہے گا۔
=== مسجد قباء ===
کلثوم بن ہدم کی ایک زمین تھی جہاں خاندان عمرو بن عوف کی کھجوریں سکھائی جاتی تھیں اسی جگہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے اپنے مقدس ہاتھوں سے ایک مسجد کی بنیاد ڈالی۔ یہی وہ مسجد ہے جو آج بھی''مسجد قباء''کے نام سے مشہور ہے۔
=== وفات ===
ہجرت مدینہ کے بعدکلثوم بن ہدم صحابہ میں سب سے پہلے وفات پانے والے ہیں [[1ھ]] میں وفات پائی۔<ref>الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد 5صفحہ 541مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی ،ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور</ref><ref>اسد الغابہ جلد2 صفحہ 885حصہ ہفتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور</ref>
 
=== حوالہ جات ===
{{حوالہ جات}}
{{صحابہ}}