"عبد المجید سالک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 3:
 
== حالات زندگی و ادبی خدمات ==
عبد المجید سالک 12 ستمبر، 1894ء کو [[بٹالا|بٹالہ]]، گرداسپور، برطانوی ہندوستان میں ایک احمدی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ہوئے لیکن بعد میں انہوں نے اسلام قبول کر لیا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم [[بٹالا|بٹالہ]] اور [[پٹھان کوٹ]] میں حاصل کی اور پھر اینگلو عربک کالج [[دہلی]] سے تکمیل کی۔ انہوں نے [[1914ء]] میں رسالہ '''فانوس خیال''' جاری کیا۔ پھر [[1915ء]] سے [[1920ء]] تک وہ ماہنامہ '''[[تہذیب نسواں (اخبار)|تہذیب نسواں]]'''، ماہنامہ '''پھول''' اور ماہنامہ '''کہکشاں''' کے مدیر رہے۔ [[1920ء]] میں وہ [[زمیندار (اخبار)|روزنامہ زمیندار]] کے عملۂ ادارت میں شامل ہوئے۔ 1927ء میں انہوں نے [[غلام رسول مہر|مولانا غلام رسول مہر]] کے اشتراک سے [[روزنامہ انقلاب، لاہور|انقلاب]] جاری کیا جس کے ساتھ وہ [[اکتوبر]] [[1949ء]] میں اس کے خاتمے تک وابستہ رہے۔ عبد المجید سالک اخبار روزنامہ انقلاب میں ایک کالم '''افکار و حوادث''' کے نام سے لکھا کرتے تھے، یہی کالم ان کی پہچان بن گیا۔ ان کے خودنوشت سوانح '''سرگزشت ''' کے نام سے اشاعت پزیر ہوئی۔ ان کی دیگر تصانیف میں'''ذکرِ اقبال، یاران کہن، میراث اسلام''' اور '''مسلم ثقافت ہندوستان میں''' کے علاوہ ان کا مجموعہ کلام '''راہ و رسم منزلہا''' شامل ہیں۔<ref name="پاکستان کرونیکل">'''[[پاکستان کرونیکل]]'''، [[عقیل عباس جعفری]]، ص 164، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء</ref>
 
== تصانیف ==