"سعودی عرب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 7:
اگلے ڈیڑھ سو سال میں [[آل سعود]] کی قسمت کا ستارہ طلوع و غروب ہوتا رہا جس کے دوران میں [[جزیرہ نما عرب]] پر تسلط کے لیے ان کے [[مصر]]، [[سلطنت عثمانیہ]] اور دیگر عرب خاندانوں سے تصادم ہوئے۔ بعد ازاں سعودی ریاست کا باقاعدہ قیام [[عبدالعزیز ابن سعود|شاہ عبدالعزیز السعود]] کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
 
[[1902ء]] میں عبدالعزیز نے حریف [[آل رشید]] سے [[ریاض]] شہر چھین لیا اور اسے [[آل سعود]] کا [[دار الحکومت]] قرار دیا۔ اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انہوں نے [[1913ء]] سے [[1926ء]] کے دوران میں [[الاحساء]]، [[قطیف]]، [[نجد]] کے باقی علاقوں اور [[حجاز]] (جس میں [[مکہ|مکہ مکرمہ]] اور [[مدینہ منورہ]] کے شہر شامل تھے) پر بھی قبضہ کر لیا۔ [[8 جنوری]] [[1926ء]] کو [[عبدالعزیز ابن سعود]] حجاز کے [[بادشاہ]] قرار پائے۔ [[29 جنوری]] [[1927ء]] کو انہوں نے شاہ نجد کا خطاب حاصل کیا۔ [[20 مئی]] [[1927ء]] کو [[معاہدہ جدہ]] کے مطابق [[برطانیہ]] نے تمام مقبوضہ علاقوں (جو اس وقت مملکت حجاز و نجد کہلاتے تھے) پر [[شاہ عبدالعزیز|عبدالعزیز ابن سعودکی]] حکومت کو تسلیم کر لیا۔ [[1932ء]] میں [[برطانیہ]] کی رضامندی حاصل ہونے پر مملکت حجاز و نجد کا نام تبدیل کر کے مملکت سعودی عرب رکھ دیا گیا۔[[مارچ]] [[1938ء]] میں تیل کی دریافت نے ملک کو معاشی طور پر زبردست استحکام بخشا اور مملکت میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گیا۔
 
[[مارچ]] [[1938ء]] میں تیل کی دریافت نے ملک کو معاشی طور پر زبردست استحکام بخشا اور مملکت میں خوشحالی کا دور دورہ ہو گیا۔
 
== سیاست ==