"نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 29:
 
== پالیسیاں ==
این ڈی ایم پاکستان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے کردار اور افغانستان میں [[طالبان]] کی حکمرانی کی مخالفت کرتی ہے۔ پارٹی کی افتتاحی تقریب کے دوران، سینئر لیڈر [[افراسیاب خٹک]] نے بیان دیا کہ "[پاکستانی] فوج کے جنرل افغانستان میں شرعی نظام کا نفاذ چاہتے تھے لیکن پاکستان میں مارشل لاء نافذ کرنا چاہتے تھے۔" انہوں نے مزید کہا، "دشمنوں نے [[کابل]] اور [[قندھار]] پر حملہ کیا تاکہ افغانوں کو اندھیرے کی طرف دھکیل سکیں۔ دشمن کو سمجھنا چاہیے کہ [[پشاور]] اب نیا مرکز بن چکا ہے اور وہ پشتونوں کو خاموش نہیں کر سکتےسکتے۔"۔<ref name="dawn">{{Cite web|url=https://www.dawn.com/news/amp/1644028|title = Waziristan MNA, nationalists form political party|website=ڈان|date = 2 ستمبر 2021}}</ref>
 
=== منشور ===
این ڈی ایم پاکستان میں وسائل کی تقسیم میں چھوٹے صوبوں اور علاقوں کے ساتھ ناانصافی کو تسلیم کرتا ہے اور کہتا ہے کہ وہ "ایک نئے [[معاہدہ عمرانی]] کے لیے جدوجہد کرے گا، جو انصاف پر مبنی ہو گی اور قدرتی، مالی اور انسانی وسائل پر حقوق کو تسلیم کرے گی۔"<ref name =" dawn "/> یہ پارٹی ایک "حقیقی فیڈرل جمہوریت پر یقین رکھتی ہے جس میں مرکز چار محکموں کو کنٹرول کرے: خارجہ امور، کرنسی، دفاع، اور بین الصوبائی مواصلات، یا اگر کسی دوسرے اختیارات کی منظوری [[مشترکہ مفادات کونسل]] کی طرف سے ملے۔ دیگر تمام اختیارات صوبوں کو تفویض کیے جانا چاہئے۔"<ref name =" tf "/>
 
منشور کے مطابق پارٹی کا مقصد "ایک منصفانہ، پرامن، روادار اور انسان دوست معاشرہ قائم کرنا ہے جس میں شہری بنیادی آزادیوں سے لطف اندوز ہوں۔" پارٹی یقین رکھتی ہے کہ "سالانہ قومی بجٹ کا کم از کم 4 فیصد تعلیم پر خرچ کیا جانا چاہیے۔" پارٹی پاکستان کی تمام بڑی زبانوں کو [[قومی زبان]] کا درجہ دینے کے حق میں ہے، اور بچوں کو ان کی مادری زبان میں تعلیم دینے کی وکالت کرتی ہے۔<ref>{{Cite web|url=http://tribune.com.pk/story/2318193/mna-mohsin-dawar-launches-ndm|title=MNA Mohsin Dawar launches NDM|date=1 ستمبر 2021|website=دی ایکسپریس ٹریبیون}}</ref> منشور میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پارٹی خواتین کے خلاف ہر قسم کے [[حقوق نسواں|امتیازی سلوک]] کے خلاف ہے۔ <ref name = "tf"/>
 
== حوالہ جات ==