"صارف:Khaatir/تختۂ مشق" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 67:
محمد روح الامین مَیُور بھنجی
 
مناظرِ اسلام، پاسبانِ ختم نبوت، علامہ و مولانا سید محمد اسماعیل کٹکی قاسمی رحمۃ اللہ علیہ سرزمین اوڈیشا (اڑیسہ) کی وہ شخصیت تھی، جن کے اہل اوڈیشا پر دینی و ایمانی احسانات ہیں، جنھوں نے اوڈیشا سے فتنۂ قادیانیت کی جڑیں اکھیڑ کر رکھ دیں؛ یہاں تک کہ برطانیہ میں بیٹھے مرزائے کاذب کے جانشینوں کو ہلا کر ڈرا کر رکھ دیا، آپ صوبہ اڑیسہ (موجودہ نام: اوڈیشا) کے پہلے فاضلِ دار العلوم دیوبند تھے۔ ان پر بہت کم لوگوں نے کچھ لکھا ہے، ان کی وفات پر ادیب بے مثال، مشہور سوانح نگار مولانا نور عالم خلیل امینی رحمہ اللہ نے 2005ء میں مجلہ "الداعی" کے ایک شماره میں سوانحی مقالہ لکھا تھا۔ شیخ الہندؒ اکیڈمی، دار العلوم دیوبند سے شائع کردہ مولانا کٹکی موصوف کی کتاب "ذرا غور کریں" میں؛ امیر الہند رابع مولانا قاری سید عثمان منصور پوری رحمہ اللہ نے بہ طورِ حالاتِ مصنف حضرت مولانا کٹکی موصوف و مرحوم پر لکھا ہے ۔ "عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان، پاکستان" سے شائع ہونے والی کتاب "احتساب قادیانیت" جلد نمبر 40 میں حضرت مولانا موصوف کی تین کتابیں شائع کرتے ہوئے مشہور پاکستانی عالم مولانا محمد اللّٰہ وسایا صاحب نے مولانا موصوف کا کچھ سوانحی خاکہ پیش کرتے ہوئے ان کا مزید تذکرہ کیا ہے۔ ان مختلف جگہوں پر بکھری ہوئی باتوں کو یکجا کرتے ہوئے اور اس پر مزید باتوں کے اضافہ کے ساتھ بندہ مولانا موصوف و مرحوم پر کچھ قلم فرسائی کرتے ہوئے اپنی انگلیوں کو جنبش دے رہا ہے ۔
 
ولادت