"آفریدی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،  26 دنوں پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
یونائی مؤرخ ہیروڈٹس نے 500 سال قبل مسیح میں جن چار پشتون قبائل کا ذکر کیا تھا اس میں ایک ” ایپی ریتی ” قبیلہ بھی شامل تھا جو ماہرین کے مطابق اس وقت کا موجودہ آفریدی قبیلہ ہے، جبکہ لسانیات کے ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایپی ریتی اور افریدی میں مماثلت موجود ہے۔
 
پشتون شجرہ انصابانساب کے مطابق اپریدی یا افریدی برہان کا بیٹا، ککی کا پوتا اور کرلان ( کرلانڑ) کا پڑپوتا تھا اور ایک روایت کے مطابق افریدی بابا کا اصل نام عثمان بابا تھا لیکن بعد میں کسی واقعے کی وجہ افریدی ( اپریدی ) بن گیا۔ ایک دوسری روایت کے مطابق افریدی قبائل کے جد امجد کا نام فریدون تھا جو کرلان بابا کا پڑپوتا تھا۔
افریدی قبائل درہ خیبر، کوہاٹ اور تیرا وادی میں اباد ہیں۔ افریدی قبائل کے مشرق میں خٹک جنوب میں اورکزئی، سپین غر اور بنگش، مغرب میں شینواری اور شمال میں مہمند قبائل اباد ہیں۔ افریدی قبائل کی اکثریت بنیادی طور پر پہاڑی علاقوں میں زندگی بسرکرتے ہیں۔