"بھٹی (ذات)" کے نسخوں کے درمیان فرق

(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
== مختلف نام ==
ان کے نام پر مختلف علاقہ جات مثلاً "[[بھٹیانہ]]"، "[[بھٹیورہ]]" اور مختلف مقامات جیسا کہ"[[بھٹنڈہ|بھٹینڈہ]]"، "[[بھٹنیر]]" اور "[[پنڈی بھٹیاں]]" موسوم ہیں۔ [[بھٹی]] روایات کے مطابق وہ "[[شری کرشن جی مہاراج]]" کی اولاد میں سے ہیں اور اسی واسطہ سے راجپوتوں کی "[[چندر ونشی]]" شاخ سے تعلق رکھتے ہیں۔ روایات کے مطابق ازمنہ قدیم میں انہیں [[سندھ]] سے پار دھکیل دیا گیا تھا لیکن انہوں نے اپنا علاقہ واپس لے کر [[جوئیہ]]،[[لنگاہ]] اور دوسرے قبا ئل کو [[دریائے ستلج|ستلج]] کے پار دھکیل دیا [[جیسلمیر]] اور [[بھٹیانہ]] رياستون کی بنیاد رکھی۔ [[راجپوت]] [[جاٹ]] اور [[گجر]] قبائل کی اکثر شاخیں مثلا [[وٹو]]، [[نارو]]، [[نون]]، [[کھچی|وگن]]، [[سدھو]]،[[ڈوگر]] کچھی [[باجوہ]]، [[باجو]]، [[گھمن]] اپنا نسب بھٹی راجپوتوں سے جوڑتی ہیں۔ ایک وقت میں بھٹی راجپوتوں کی سلطنت میں تمام [[سرسہ]] ضلع اور ضلع [[حصار]] کے ملحقہ علاقہ جات شامل تھے جو آج بھی [[بھٹیانہ]] کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ [[جنرل کننگہم]] کے مطابق ابتدائی ایام میں بھٹی راجپوتوں کی سلطنت [[سلسلہ کوہ نمک|سالٹ رینج]] اور [[کشمیر]] پرمشتمل تھی اور ان کا دار الحکومت [[گجنی پور]] موجودہ [[راولپنڈی]] تھا۔ غالباً دوسری صدی قبل مسیح میں [[ہندوساسانی]] قبائل نے انہیں [[جہلم]] کے پار دھکیل دیا اور ان کے [[راجہ رسالو]]، [[بھٹی راجپوت]] نے [[سیالکوٹ]] کاشہرآباد کیا تاہم قابض قبائل نے انھیں مزید پرے دھکیل دیا، البتہ [[کشمیر]] میں ان کا اقتدار 1339ء تک قائم رہا۔ اگرہم [[بھٹی قبیلہ]] سے نکلنے والی ذیلی شاخوں کو بھی [[بھٹی]] شمار کریں تو [[پنجاب]] کا کوئی ایسا علاقہ ایسانہیں ہو گا جس میں [[بھٹی]] غالب اکثریت میں نہ ہوں۔ تاہم تقریباً [[بھٹی]] روایات اپنا تعلق [[بھٹنیر]] کے قدیم شہر اور [[بھٹیانہ]] کے علاقہ سے جوڑتے جو عرصہ دراز سے خشک ہوئے [[دریائے گھاگرا]] کے کنارے پرآباد ہیں اور ان دونوں علاقوں کا [[بھٹی قوم]] سے کوئی ناتانہ ہونا ناممکن ہے۔ یہ ممکن ہے کہ یا تو [[دریائے گھاگھرا]] کے خشک ہونے سے یا پھر [[راٹھوروں]] سے شکست کھانے کے بعد [[بھٹی قبائل]] [[پنجاب]] میں آ کر آباد ہوئے۔ جہاں سے [[ہندوساسانی]] قبائل نے انہیں پھر واپس [[بھٹیانہ]] کے علاقوں میں دھکیل دیا۔
بھٹی قبیلہ [[راجپوت|راجپوتوں]] کی [[چندرا ونشی]] شاخ ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق بھٹیوں کی 40 سے زائد ذیلی شاخیں ہیں۔
==بھٹی مشاہیر==
 
== حوالہ جات ==
1.کتاب ””ناننک سے ننکانہ “ مصنف پروفیسر عبدالکریم تبسم سابق پرنسپل گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج ننکانہ فون نمبر 0562876169