"فضل بن دکین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
اضافہ کیا ہے
سطر 10:
فضل نام،ابو نعیم کنیت اورسلسلہ نسب یہ ہے،فضل بن دکین عمرو بن حماد بن زہیرا بن درہم <ref>(تہذیب التہذیب:۸/۲۷۰ وطبقات ابن سعد،ج۶،ص۲۷۹)</ref> ال طلحہ بن عبداللہ التیمی کے غلام تھے، کوفہ میں ایک شخص عبدالسلام بن حرب کی شرکت میں ملاءۃ (چادر یا عورتوں کا بالائی لباس) کی تجارت کیا کرتے تھے،اسی وجہ سے تیمی ملائی دونوں نسبتوں سے مشہور ہوئے۔
<ref>(تاریخ بغداد:۱۲/۳۴۶،تذکرۃ الحفاظ:۱/۳۱۴)</ref>
=== وطن اور ولادت ===
کوفہ کے رہنے والے تھے،سنہ ولادت کے بارے میں خود ان کے دو بیان منقول ہیں، ایک کے مطابق وہ ۱۲۹ ھ میں پیدا ہوئے اور دوسرے کے اعتبار سے ۱۳۰ ھ میں پیدائش ہوئے،لیکن اکثر علماء نےمؤخر الذکر ہی کو اختیار کیا ہے اس لئے وہی مرجح ہے۔