"فضل بن دکین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مضمون میں اضافہ کیا ہے
اضافہ کیا ہے
سطر 15:
علم وعمل حق گوئی وبیباکی اورزہد واتقاء کے اعتبار سے ابو نعیم ایک سدا بہار گلدستہ تھے، وہ صغار تابعین کے دامانِ فیض سے وابستہ رہ کر آسمانِ علم وفضل پر مہر تاباں بن کر چمکے ،امام بخاری جیسے عبقری وقت ان کے تلمذ پر تاحیات فخر ومسرت محسوس کرتے رہے،یہ ایک حقیقت ہے کہ ابو نعیم کی شہرت ومقبولیت میں جہاں ان کے گوناگوں کمالات کو دخل ہے وہاں امام بخاری کی یگانہ روز گار شخصیت نے بھی ان کو چار چاند لگائے،امام بخاری سے استفادہ ان کے صحیفہ کمال کا درخشاں باب ہے یحیی بن معین کا بیان ہے جو لوگ حیات ہیں ان میں ابو نعیم وعفان سے زیادہ فاضل میں نے کسی کو نہیں دیکھا۔
<ref>(تذکرۃ الحفاظ:۱/۳۱۴)</ref>
حافظ ذہبی انہیں"الحافظ محدث الکوفۃ"علامہ یافعی "محدث الکوفۃ الحافظ" اورامام خزرجی "الحافظ العلم" لکھتے ہیں <ref>(العبر:۱/۳۷۷،مراۃ الجنان :۳/۷۹، خلاصہ تذہیب تہذیب الکمال:۳۰۸)</ref> امام احمد بن حنبل فرماتے ہیں:
کان یقظان فی الحدیث عارفا وہ حدیث کے بہت باخبر واقف کار تھے۔