"اسد بن فرات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مضمون میں اضافہ کیا ہے
مضمون میں اضافہ کیا ہے
سطر 64:
=== الاسدیہ کی شہرت اوراس کی نقلیں ===
الاسدیہ کی تدوین کے بعد قاضی اسد کو افریقہ واپسی کا خیال آیا،اس اثناء میں الاسدیہ کی شہرت پھیل چکی تھی،اہل مصر نے اسد سے اس کا ایک نسخہ حاصل کرنا چاہا، انہوں نے اس کے دینے میں تامل کیا اور یہ معاملہ قاضی تک پہنچا،اس کا دعویٰ تھا کہ اس کی نقل ان کے حوالہ سے کی جائے لیکن اہل مصر اس پر آمادہ نہ تھے،تھوڑے سے ردوکد کے بعد قاضی نےا س کی نقل اسد سے دلوادی۔
جب اسد مصر سے روانہ ہونے لگے تو ابن قاسم نے کچھ سامان ان کے حوالہ کیا کہ اسے افریقہ میں فروخت کرکے اس کی قیمت سے کاغذ خریدا جائے اوراسد یہ کی نقل ان کے پاس بھیج دی جائے؛چنانچہ افریقہ پہنچ کر قاضی اسد نے اس کی نقل ایک عدد تیار کرا کے اپنے استاد کی خدمت میں ارسال کردی۔
 
۱۸۱ھ میں قاضی اسد مصر سے قیروان واپس آئے اوریہاں پہنچتے ہی خلقِ خدا کا ہجوم امنڈ پڑا اور انہوں نے مؤطا امام مالک اورالاسد یہ کا درس جاری کردیا،ا مام مالک سے بیک واسطہ احادیث لینے اور الاسدیہ کی روایت اورسماع کیلئے افریقہ اورمغرب کے جلیل القدر علماء نے اسد کے سامنے زانو تلمذ تہہ کیا اور چند ہی دنوں میں ان کی "اسد یہ کی روایت جسے عرفِ عام میں المدونہ بھی کہنے لگے تھے سارے افریقہ ومغرب میں پھیل گئی۔
 
== مزید دیکھیے ==