"احمد مشتاق" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏حالات زندگی: اضافہ مواد
سطر 5:
 
== حالات زندگی ==
احمد مشتاق یکم مارچ 1933ء کو [[امرتسر]]، [[صوبہ پنجاب (برطانوی ہند)]] میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر اور اسکول میں حاصل۔کی۔ ان کا خاندان تقسیم ہند کے ایک ماہ بعد پاکستان منتقل ہو گیا [[لاہور]] کے علاقے [[گوالمنڈی]] میں آ کر آباد ہو گیا۔ میٹرک کاامتحان اگست 1948ء میں لاہور میں دیا۔ ایف اے اور بی اے پرائیویٹ طور پر کرنے کے بعد [[جامعہ پنجاب]] سے ایم اے (اردو) کی سند امتیازی نمبروں سے حاصل کی۔ پیشے کے اعتبار سے بینکار رہے۔ [[1984ء]] کو پاکستان کو خیرباد کہہ کر امریکا میں جا بسے۔ وہاں بھی بینک میں ملازم رہے۔ [[1998ء]] کو ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد [[فلوریڈا]] چلے گئے اور اب [[ہوسٹن]] میں مقیم ہیں۔وہ اردوصاحبِ اسلوب شعرا میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی شاعری کی کلیات ''''کلیات احمدمشتاق''' کے نام سے [[سنگ میل پبلی کیشنز]] لاہور نے شائع کی ہے۔ ان کی شناخت شاعری کے ساتھ ترجمہ نگاری بھی ہے۔ انہوں نے انگریزی، فارسی اور پنجابی زبان کے اہم شعرا اور فکشن نگاروں کے متعدد شعری و نثری تخلیقات کو اردو میں ترجمہ کرنے کے علاوہ کچھ رجحان ساز مصوروں پر لکھے گئے اہم مضامین کو اردو میں منتقل کیا۔ انہوں نے پرتگالی ادیب حوزے ساماگو کے ناول Blindness کا اردو ترجمہ اندھے لوگ کے نام ، میکسیکو کے ناول نگار حوان رلفو کے ناول Pedro Paramo کو '''بنجر میدان''' کے نام سے اور '''ایوان ترگنیف''' کے ناول Home of Gentry کا ترجمہ '''آشیانہ''' کے نام سے اردو میں ترجمہ کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ نصف صدی سے زائد عرصہ میں مختلف رسائل و جرائد میں چھپنے والے شعری و نثری تراجم '''حدیثِ دیگراں''' کے نام سے کتابی شکل میں شائع ہو چکے ہیں۔<ref>تعارف احمد مشتاق، مشمولہ: اندھے لوگ، حوزے ساراگو، مترجم احمد مشتاق، بک کارنر جہلم، ستمبر 2021ء</ref>
 
== حوالہ جات ==