"پری اون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 17:
== پری اون کی دو شکلیں ==
پری اون کی ایک شکل PrP-sen کہلاتی ہے اور یہ صحت مند انسانوں کے دماغ اور دوسرے خلیوں میں پائی جاتی ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس کا اصل کام کیا ہے۔ جینیٹک انجینیرنگ کی مدد سے ایسے چوہے بنائے گئے جن میں یہ پری اون موجود ہی نہیں تھا۔ بظاہر یہ چوہے بالکل صحت مند تھے۔<br/>
پری اون کی دوسری شکل PrP-res کہلاتی ہے جو بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ ان دونوں قسموں میں [[ایمینوامینو ایسڈ]] کی ترتیب بالکل ایک جیسی ہوتی ہے، فرق صرف foldings کا ہوتا ہے۔ شروع شروع میں شبہہ کیا گیا تھا کہ شائید پری اون کے مولیکیول میں ڈی این اے یا آر این اے بھی شامل ہوتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ پری اون (PrP-res) کا مالیکول دوسرا پری اون (PrP-res) جنم نہیں دے سکتا لیکن پہلے سے موجود کسی پری اون(PrP-sen) کو PrP-res میں تبدیل کر سکتا ہے۔ اس طرح [[چین ری ایکشن]] شروع ہو جاتا ہے۔PrP-res کے یہ مولیکیول آپس میں جُڑ کر ایمایلوائڈ (amyloid) کا ریشہ بنا دیتے ہیں جو [[نیورون]] کی موت کا سبب بنتا ہے۔ ہر انسان کے دماغ میں ایسٹروسائٹ (astrocyte) نامی خلیات ہوتے ہیں جن کا کام مردہ نیورون کو ختم کرنا ہوتا ہے۔ یہ خلیات ان مردہ خلیات کو کھا جاتے ہیں اور اب جہاں نیورون ہوا کرتا تھا وہاں ایک بہت ہی چھوٹا سا سوراخ رہ جاتا ہے۔ ایسٹرو سائٹ ایمایلوائڈ کو ختم نہیں کر سکتے۔<br>
انسان میں نئے نیورون نہیں بنتے۔