"علی اکبر ناطق" کے نسخوں کے درمیان فرق

4 بائٹ کا اضافہ ،  7 مہینے پہلے
م
م (خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:بقید حیات شخصیات)
 
== سوانح ==
علی اکبر ناطق کا خاندان 1947ء کے فسادات میں فیروز پور سے ہجرت کر کے وسطی پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 32 ٹو ایل میں آباد ہوا۔ یہیں ناطق 1977ء میں پیدا ہوئے اور اسی گاؤں میں موجود ہائی اسکول میں میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔ ایف اے کا امتحان [[گورنمنٹ کالج اوکاڑا]] سے پاس کیا۔ اُس کے بعد معاشی حالات کی خرابی اور کسمپرسی کی وجہ سے بی اے اور ایم اے کے امتحانات پرائیویٹ طور پر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے پاس کیے۔ ناطق نے تعلیم کے ساتھ مزدوری کا سلسلہ جاری رکھا اور بطور راج مستری پندرہ سال تک کام کیا۔ اسی دوران میں اُن کا اردو نثر، شاعری، تاریخ اور سماج کا مطالعہ بھی جاری رہا۔ 1998ء میں کچھ عرصے کے لیے روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب اور مشرق وسطی بھی رہے۔پاکستان واپسی کے بعد کچھ عرصہ [[اسوہ کالج آسلام آباد]] کے ساتھ بطور استاد شعبہ اردو منسلک رہے ،2017 کے وسط میں [[یونیورسٹی آف لاہور]] سے بطور پروفیسر منسلک ہوئے۔ کچھ عرصے بعد یونیورسٹی چھوڑ کر اپنے آبائی گاؤں [[اوکاڑہ]] منتقل ہوئے۔ 2020 کے ستمبر میں اسلام آباد منتقل ہوئے۔
 
== ادبی زندگی ==
2,020

ترامیم