"ٹھٹہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

1,057 بائٹ کا اضافہ ،  1 مہینہ پہلے
===کلہوڑا سلطنت===
*مزید پڑھیں: '''[[کلہوڑا خاندان|کلہوڑا سلطنت]]'''، '''[[میاں نور محمد کلہوڑو]]'''
[[1701ء]] میں [[سندھ]] میں [[کلہوڑا خاندان]] کی حکومت قائم ہوئی تو [[سندھ]] تب تک خودمختار کلہوڑا حکمرانوں کی تحویل میں تھا جنہوں نے مغلوں کے رُوبہ زوال ہوتے ہوئے اِقتدار سے جلد ہی اپنی خود مختاری کا اعلان کردیا تھا۔ [[1150ھ]] مطابق [[1737ء]] میں [[کلہوڑا خاندان|کلہوڑا حکمران]] [[میاں نور محمد کلہوڑو]] نے [[مغل شہنشاہ]] [[محمد شاہ]] کے عہدِ حکومت میں مغل حکومت سے لے لیا اور اپنی خود مختاری کا اعلان کرتے ہوئے [[سندھ]] پر حاکم بن بیٹھا۔ [[1738ء]] میں جب [[نادر شاہ]] نے ہندوستان پر لشکرکشی کا اِرادہ کیا تو [[میاں نور محمد کلہوڑو]] ٹھٹہ سے فرار ہوکر [[عمر کوٹ]] چلا گیا مگر [[نادر شاہ]] کے فوجیوں نے گرفتار کرلیا۔جب [[نادر شاہ]] [[دہلی]] میں داخل ہوا تو [[میاں نور محمد کلہوڑو]] نے اُس کے قتل کے واسطے چند افراد متعین کیے مگر یہ راز فاش ہوگیا اور [[نادر شاہ]] کے ہندوستان سے چلے جانے کے بعد [[سندھ]] پر سے غیرملکی حملہ آوروں کا خدشہ ختم ہوا۔
 
==مرکز تجارت==