"شاہ نصیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 10:
==سوانح==
===نام و نسب===
شاہ نصیر کا نام محمد نصیر الدین اور عرف میاں کلو تھا اور عموماً لوگ اُنہیں پیار سے ’’میاں کلو‘‘ کے نام سے ہی پکارتے تھے۔ [[محمد حسین آزاد|مولانا محمد حسین آزاد]] کا بیان ہے کہ رنگت کے سیاہ فام تھے، اِسی لیے گھرانے کے لوگ ’’میاں کلو‘‘ کہتے تھے۔<ref>[[محمد حسین آزاد]]: [[آب حیات (آزاد)|آب حیات]]، صفحہ 416۔</ref> نام کے ابتداء میں ’’شاہ‘‘ کا لفظ سادات سے نسبت اور [[تصوف]] سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ شاہ صدر جہاں (میر جہاں) کی اولاد میں سے تھے۔ اپنے والد کی وفات کے بعد درگاہ کے سجادہ نشین ہوئے۔ آپ کے والد شاہ غریب (شاہ غریب اللہ) ایک خوش طینت و نیک سیرت بزرگ تھے۔ <ref>کلیات شاہ نصیر: جلد1 ، ص 11۔</ref> [[محمد حسین آزاد|مولانا آزاد]] کا بیان ہے کہ: ’’والد شاہ غریب نام ‘ ایک بزرگ تھے کہ اپنی غربت ِ طبع اور خاکساریٔ مزاج کی بدولت اسم بامسمیٰ تھے۔ نیک نیتی کا ثمرہ تھا کہ نام کی غریبی کو امیری میں بسر کرتے تھے۔ شہر کے رئیس و اَمیر سب ادب کرتے تھے مگر وہ گوشۂ عافیت میں بیٹھے اپنے معتقد مریدوں کو ہدایت کرتے تھے۔ <ref>[[محمد حسین آزاد]]: [[آب حیات (آزاد)|آب حیات]]، صفحہ 416۔</ref>
 
== وفات ==