"شاہ نصیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 10:
===پیدائش===
شاہ نصیر کی پیدائش [[دہلی]] میں ہوئی۔ عمدہ منتخبہ میں ہے کہ: ’’اصلش اَز دہلی‘‘ <ref>اعظم الدولہ میر محمد خاں سرور: عمدہ منتخبہ، صفحہ 752۔</ref>۔ [[محمد حسین آزاد|مولانا آزاد]] نے بھی یہی لکھا ہے کہ: ’’ وطن اُن کا خاص [[دہلی]] تھا‘‘ <ref>[[محمد حسین آزاد]]: [[آب حیات (آزاد)|آب حیات]]، صفحہ 416۔</ref>۔ لیکن شاہ نصیر کے کسی تذکرہ نگار نے اُن کا سالِ پیدائش یا زمانہ پیدائش کے متعلق کوئی اِشارہ نہیں کیا۔ [[غلام علی ہمدانی مصحفی|مصحفی]] نے اپنے تذکرہ ’’ریاض الفصحاء‘‘ میں شاہ نصیر کے سفرہائے [[لکھنؤ]] کے ضمن میں لکھا ہے کہ:درین نزدیکی دو سہ بارہ مشار الیہ باین دیار آمدہ،۔۔۔ عمرش از شصت متجازو خواہد بود‘‘ <ref>[[غلام علی ہمدانی مصحفی]]: ریاض الفصحاء، صفحہ 337-338۔</ref>۔ [[غلام علی ہمدانی مصحفی|شیخ غلام علی ہمدانی مصحفی]] نے اپنا تذکرہ ’’ریاض الفصحاء‘‘ کو [[1221ھ]] سے [[1236ھ]] کے وسطی زمانہ میں مرتب کیا ہے۔ پندرہ سال کے اِس وقفہ کے ساتھ شاہ نصیر کے سنین عمر کا تعین انتہائی دشوار ہے، لیکن سیاقِ عبارت اور بعض دوسرے قرائن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ [[غلام علی ہمدانی مصحفی| مصحفی]] نے شاہ نصیر سے متعلق یہ کلمات غالباً [[1230ھ]] سے [[1235ھ]] کے مابین کسی سال میں لکھے ہیں کہ اِس وقت (شاہ نصیر) کی عمر ساٹھ سال سے زائد ہے۔ اِس اعتبار سے ازروائے قیاس اُن کی پیدائش [[1170ھ]] سے [[1175ھ]] کے مابین کسی سال میں ہونی چاہیے۔ اُن کے زمانہ پیدائش کے بارے میں یہ بات قرین اِمکان کہی جاسکتی ہے کہ انتخابِ کلیات شاہ نصیر کے دیباچہ نگار نے اُنہیں [[مہاراجا چندو لال]] کا ہم عصرقرار دیا ہے جو کہ سنہ [[1175ھ]] مطابق [[1762ء]] میں پیدا ہوئے تھے <ref>کلیات شاہ نصیر، جلد 1، صفحہ 13۔</ref>۔ لیکن دیباچہ نگار کا یہ بیان جدید تحقیق کی رو سے درست قرار نہیں پاتا کیونکہ [[مہاراجا چندو لال]] کی پیدائش [[1179ھ]] مطابق [[1766ء]] میں [[برہانپور]] میں ہوئی تھی۔
====نواب شیفتہ کی تحقیق====
اِس ضمن میں شاہ نصیر کے سنین عمر کے تعین میں ایک اور بیان سے بھی مدد ملتی ہے جو کہ نواب مصطفیٰ خاں شیفتہؔ کا ہے۔ نواب موصوف نے اپنے تذکرہ ’’گلشن بے خار‘‘ میں لکھا ہے کہ: ’’ اَز شصت سال بہ مشقِ سخن می پردازد‘‘ <ref>نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ: تذکرۂ گلشن بے خار، ص 222۔319۔</ref>۔ تذکرۂ گلشن بے خار کا زمانہ تالیف [[1248ھ]] تا [[1250ھ]] ہے۔ اُس وقت تک نواب شیفتہؔ کے علم کے مطابق شاہ نصیر کی مشقِ سخن کو ساٹھ برس بیت چکے تھے۔ جس کے یہ معنی ہوئے کہ شاہ نصیر نے مشق سخن غالباً [[1190ھ]] تا [[1192ھ]] کے مابین شروع کی۔ اگر اُس وقت اُن کی عمر پندرہ اور بیس برس کے درمیان مان لی جائے تو اُن کی پیدائش کا زمانہ وہی [[1170ھ]] سے [[1175ھ]] کے مابین ہوگا۔
 
== وفات ==