"محمد شیبانی خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[تصویر:Shaybani.jpg|thumb|محمد شیبانی خان]]
 
'''ابو الفتح محمد شیبانی خان''' سولہویں صدی میں [[وسط ایشیا]] میں قائم [[ازبک|ازبکوں]] کی سلطنت [[آلسلسلہ شیبانشیبانیان]] کا سب سے بڑا بادشاہ تھا جو [[ابو الخیر خان]] کے دوسرے بیٹے [[شاہ بداغ خان]] کا بیٹا تھا۔ ازبک قبائل [[ابو الخیر خان]] کے انتقال کے بعد [[دریائے سیحوں]] کی زیریں وادی میں منتقل ہوگئے تھے اور یہاں سے وہ کبھی [[مشرقی ترکستان]] کے [[منگول]] حکمرانوں اور [[تیموری|تیموریوں]] کے حلیف کی حیثيت سے اور کبھی ان کے خلاف لشکر میں حصہ لیتے رہتے۔
 
1468ء میں منگول حکمران [[محمود خان ابن یونس خان]] نے محمد شیبانی کو اس کی خدمت کے سلسلے دریائے سیحوں کے کنارے شہر ترکستان کی حکومت دے دی۔ شیبانی خان 1494ء [[ماوراء النہر]] میں داخل ہوا اور پانچ چھ سال کے عرصے میں پورے ماوراء النہر پر قبضہ کرلیا۔ [[بخارا]] اور [[سمرقند]] کے درمیان سر پل کی جنگ میں [[بابر]] کو شکست دے کر 1500ء میں سمرقند پر بھی قبضہ کرلیا اور ترکستان میں تیموریوں کی حکومت کا خاتمہ کردیا۔ 1505ء میں اس نے [[خوارزم]] فتح کرنے کے بعد [[دریائے جیحوں]] کو پار کیا اور [[مرو]] کے قریب [[حسین بائیقرا]] کے بیٹے [[بدیع الزماں]] اور دوسرے تیموری شہزادوں کے متحدہ لشکر کو شکست دی اور 24 مئی 1507ء کو [[ہرات]] میں داخل ہوکر تیموری اقتدار کا خاتمہ کردیا۔