"ملک شاہ اول" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏ملک شاہ اول: درستی املا, درستی قواعد
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ اینڈرائیڈ ایپ ترمیم)
←‏top: درستی قواعد
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ اینڈرائیڈ ایپ ترمیم)
سطر 27:
[[1072ء]] سے [[1092ء]] تک [[سلجوقی سلطنت]] کا حکمران رہا۔ وہ اپنے والد [[الپ ارسلان]] کی وفات کے بعد تخت نشین ہوا۔ یہ لائق اور بہادر باپ کا سچا جانشیں تھا اور اوصاف میں اسی کے مشابہ تھا۔ الپ ارسلان نے اپنی زندگی میں اس کو نامزد کر دیا تھا۔ [[خلافت عباسیہ|عباسی]] خلیفہ [[قائم باللہ]] نے اس کی حکومت کی تصدیق کی اور اس کا سکہ اور خطبہ سارے سلجوقی مقبوضات میں جاری ہو گیا۔ اس کا عہد سیاسی عروج، علمی ترقی اور دینی عظمت کے لحاظ سے بہت اہم تھا۔ اس کے عہد میں نہ صرف پورے [[دمشق]] کو سلجوقی حکومت میں شامل کر لیا گیا بلکہ [[ترکستان]] کو فتح کرکے [[خاقان]] [[چین]] سے بھی خراج وصول کیا گیا اور اسلامی جھنڈا ساحل [[شام]] تک لہرایا۔ اس کے عہد میں ہر جگہ فارغ البالی اور امن و عافیت تھی۔ تجارت اور صنعت کو فروغ حاصل تھا۔ راستے محفوظ تھا اور اس کا عہد ہر اعتبار سے سنہری کہلانے کا مستحق تھا۔ علمی ترقی، دینی عظمت، معاشی خوشحالی اور تمدنی عروج کسی جگہ کمی نہ تھی۔ وہ بلا کا شجاع اور بہادر تھا اور جہاں رخ کیا وہاں کامیابی حاصل کی۔ دشمن کو زیر کیا اور سلجوقی حکومت کو وسعت دی۔
 
[[1092ء]] میں اس کے انتقال کے بعد [[سلجوقی سلطنت]] کا زوال شروع ہو گیا اور وہ مختلف حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ [[اناطولیہ]] میں [[قلج ارسلان اول]] نے [[سلاجقہ روم]] کی بنیاد رکھی۔ [[شام]] میں اس کے بھائی [[تتش اول]]، [[عراق]] میں [[برکیارق]]، [[فارس]] میں [[محمود اول]] اور [[خراسان]] میں [[احمد سنجر]] بر سر اقتدار آ گئے۔
 
سلجوقیوں کے آپس کے اختلافات ہی [[1096ء]] میں پہلی [[صلیبی جنگیں|صلیبی جنگ]] میں عیسائیوں کی فتح کا باعث بنے اور انہوں نے [[بیت المقدس]] فتح کر لیا۔