"کوریائی ادب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
تخلیق بذریعہ ویکی معاون
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 12:31، 23 نومبر 2021ء

کوریائی ادب (انگریزی: Korean literature) کا بیشر حصہ کوریائی زبان اور کچھ حصہ کلاسیکی چینی زبان میں موجود ہے۔ قدیم کوریائی ادب تقریباً 1500 برسوں تک ہانجا زبان میں لکھا گیا۔ کوریائی ادب کو کلاسکی اور جدید ادب میں مقسم کیا جا سکتا ہے مگر بسا اوقات یہ تقسیم زیادہ واضح نظر نہیں آتی۔ دنیا کا پہلا مطبوعہ دستاویز کوریا میں دستیاب ہوا۔ پہلا ابجدی طرز تحریر بھی کوریا میں ہی ملا۔

کوریائی ادب

شاعری

کلاسیکی کوریائی ادب جزیرہ کوریا کے اساطیری کہانیوں اور لوک عقائد پر مبنی ہے۔ کوریا میں شاعری کی چار بنیادی روایتی اقسام ہیں: ھیانگا (علاقائی نغمے)، بیالگوک (مخصوص نغمے) یا چنگا (طویل نظمین)، سیجو (موجودہ نغمے) اور گاسا (آیات)۔

نثر

کوریائی نثری ادب کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: فکشن اور ادبی متفرقات۔ موضوعات میں خرافات، لیجینڈز اور لوک: تینی کوریائی سطنت کی تاریخی کہانیاں شامل ہیں جو تحریری طور پر مل سکے ہیں۔ یہ تمام مآخذ کوریو عہد میں سمگوک ساگی (1146ء: تین کوریائی سلطنت کے تاریخی دستاویز) اور سمگوک یوسا (1285: 3 سلطنتوں کی یادگار) ضبط تحریر میں لائے گیے ہیں۔ کوریائی ادب میں خرافات کی بھرمار ہے اور ان میں زیادہ تر سورج، چاند، تانگون کا کوریا کی بنیاد رکھنا اور قدیم بادشاہوں کی زندگیوں کے قصے شامل ہیں۔


مزید دیکھیے

حوالہ جات