"آندھی (فلم)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
←‏کہانی: مواد
←‏کہانی: مواد
سطر 5:
بدقسمتی سے اس فلم کو مکمل طور پر ریلیز کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ مسز گاندھی اقتدار میں تھیں۔ فلم کی ریلیز کے چند ماہ بعد 1975 کی قومی ایمرجنسی کے دوران اس پر پابندی لگا دی گئی۔ اس فلم پر ماڈل الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی مبینہ خلاف ورزی کی بنیاد پر پابندی عائد کی گئی تھی، یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس سے کانگریس پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس لیے الیکشن کمیشن نے فلم کو ریلیز کرنے سے روک دیا۔ قومی ایمرجنسی کے اعلان کے ساتھ ہی پابندی میں مزید اضافہ ہو گیا۔ پابندی نے فوری طور پر فلم کو قومی موضوع بنا دیا۔{{sfn|Chatterjee|2003|p=247}} 1977 کے قومی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی شکست کے بعد، حکمراں جنتا پارٹی نے اس پر سے پابندی اٹھا لی اور اس کا پریمیئر سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر کیا گیا۔ <ref name=yahoo-ref/>یہ فلم سچترا سین کے کیریئر کی ایک اہم فلم ثابت ہوئی، اور ان کی آخری ہندی فلم بھی، کیونکہ وہ 1978 میں فلموں سے یکسر ریٹائر ہوگئیں۔ 23 ویں فلم فیئر ایوارڈز میں، انہیں فلم فیئر بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا، جب کہ سنجیو کمار نے بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ اس فلم نے ہی بہترین فلم کا فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ جیتا تھا۔
== کہانی ==
جے کے (یہ کردار سنجیو کمار نے ادا کیاتھا) ایک ہوٹل کے مینیجر ہوتے ہیں۔ ایک دن انہوں نے ایک سیاست دان کی شراب کے نشے میں دھت بیٹی آرتی (سچترا سین) کو بہادری سے ایک خطرے سے بچاتے ہیں۔ آرتی کو جے کے سے پیار ہو جاتا ہے اور ان دونوں نے ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کر لی۔ کچھ سالوں کے بعد، شادی شدہ جوڑے کو بہت سے اختلافات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا. برسوں بعد، جے کے اور آرتی دوبارہ اس وقت ملتے ہیں جب وہ آرتی ایک معروف اور چوٹی کی سیاست دان ہیں۔ علیحدگی کے باوجود، دونوں میں محبت برقرار ہوتی ہے لیکن اس ڈر سے کہ ان کا نام داغدار ہو جائے اور ان کے کیریئر کو خطرہ ہو، آرتی آگے قدم نہیں بڑھانا چاہتی۔ لیکن آخر کار جب مخالف پارٹی آرتی دیوی کو بدنام کرنے کے لیے ریلی نکالتی ہے اور ان کی توہین کرتی ہے، وہ وہاں پہنچ جاتی ہے اور عوام اور ووٹروں کو سمجھاتی ہے کہ اس نے اپنے شوہر اور خاندان کو اس ملک کے لوگوں کی خدمت کے لیے چھوڑا ہے۔ لوگ اس پر یقین کرتے ہیں اور اس کی تقریر اور قربانی سے واقعی متاثر ہوتے ہیں۔ جے کے بھی وہاں پہنچ کر اس کا ساتھ دیتے ہیں، وہ بہت خوش ہوتی ہے اور وہاں سے چلی جاتی ہے۔ وہ الیکشن جیتتی ہے اور خوشی خوشی زندگی گزارتی ہے۔
 
== حوالہ جات ==