"زیاد بن ابیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
[[معاویہ بن ابو سفیان|حضرت امیر معاویہ]] کے ایک اہم مشیر۔ اتنہائی ذہن انسان تھا۔ بہت بہادر جرنیل اور بہت اچھا منتظم تھا۔
== نام و نسب ==
اس کا نام زیاد بن ابیہ تھا چونکہ دور جاہلیت میں اس کی ماں سمیہ کے کئی آدمیوں سے تعلق تھا تو اس کو معلوم نہ ہو سکا کہ اس کا یہ بیٹا کس آدمی کی اولاد ہے۔ متعدد افراد یساس کے باپ ہونے کے دعویدار تھے۔
صومیہ ایک ایرانی یا ہندوستانی کنیز تھیں اور ان کے کئی مردوں سے تعلقات تھے، اس لیے ان کے اس بیٹے کا والد نامعلوم تھا اور اسی لیے زیاد کو زیاد ابن ابیہ (اپنے باپ کا بیٹا زیاد)، زیاد ابن امہ (اپنی ماں کا بیٹا زیاد) اور زیاد ابن سمیہ اور زیاد کہا جاتا تھا۔ جب زیاد جوان ہوا تو اس کی ماں سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد تھی اور ان میں سے کچھ اسے اپنا بیٹا سمجھتے تھے۔ دوسرے خلیفہ [[عمر بن الخطاب|عمر]] کے دور میں [[ابو سفیان بن حرب|ابو سفیان]] نے اسے اپنا بیٹا کہنا شروع کر دیا۔ لیکن حضرت علی ابن ابی طالب نے ابو سفیان کی اس بات پر اسے سرزنش کی۔ بعد میں اس کے بیٹے [[معاویہ بن ابو سفیان|معاویہ]] نے خلیفہ راشد علی مرتضی کی مخالفت کرتے ہوئے، بغیر کسی دلیل کے دوبارہ اسے اپنے باپ ابوسفیان کی اولاد کہنا شروع کردیا۔
 
== حضرت علی کی حمایت ==
شروع میں [[علی ابن ابی طالب|حضرت علی]] کے معروف حامیوں میں سے تھا اور حضرت علی نے اسے [[کرمان]] اور [[فارس]] کا گورنر مقرر کیا تھا۔ حضرت علی کے بعد [[حسن ابن علی|حضرت حسن]] کے ساتھ منسلک رہے۔ لیکن ان کی دسترداری کے بعد مشرقی علاقوں میں آزاد حکمران بن گیا۔ اس کی اعلیٰ صلاحیتوں کے سبب امیر معاویہ اس سے خائف تھے اور وہ یہ سمجھتا تھا کہ امیر معاویہ اسے کسی قیمت پر معاف نہیں کریں گے۔ [[مغیرہ ابن شعبہ|مغیرہ بن شعبہ]] امیر معاویہ کے مشیر بنے تو انہوں نے زیاد اور امیر معاویہ کے درمیان معاملات طے کرا دیے۔