"دوحہ معاہدہ (2020)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حجم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،  1 سال پہلے
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
معاہدے کا ہی نتیجہ تھا جس کی وجہ سے مغربی طاقتوں نے اپنی فوجیں افغانستان سے نکالنے پر اتفاق کیا۔اس کے ساتھ ساتھ مغربی ممالک نے طالبان کو اس بات کا پبند بنایا کہ وہ کسی صورت [[القاعدہ]] کو پنپنے نہیں دے گا۔امریکا نے ابتدائی میں اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ افواج کی تعداد کو 13 ہزار فوجیوں سے کم کر کے 8000 پر لے آئے گی اور وہ بحی جولائی 2020 تک جس کے بعد 14 ماہ میں امریکا مرحلہ وار مکمل انخلا کرے گا بشرطیکہ طالبان اپنی باتوں پر عمل کرتے ہوئے معاہدے کے نکات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
معاہدے میں [[چین]]،[[روس]] اور [[پاکستان]] نے تعاون کی اور اسے اقوامی متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے مشترکہ طور پر تسلیم کیا تاہم اس میں اس وقت کے افغان حکومت کو شامل نہیں کیا گیا جس کی صدارت [[اشرف غنی]] کر رہے تھے۔معاہدے کے باوجود ملک کی اندرونی حالات ابتدائی ایام میں خراب تر ہوئے جس میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جنگ جدل شدت اختیار کرگئی۔ ان حالات کی پیش نظر اس وقت کی افغان حکومت اور ان کی فورسز سخت ناکامی سے دوچار ہوئے اور طالبان یک کی بعد دیگر شہروں اور صوبے کو قبضہ کرتے رہے۔ حتی کہ امریکی اور دیگر انٹلجنس اداروں نے یہ پیشنگوئی کی کہ افغان حکومت چند ماہ میں منہدم ہوجائے گی اور افغانستان پر ایک بار پھر طالبان اپنا اقتدار قائم کرلیں گے مگر وہ پیشنگوئیاں غلط ثابت ہوئی اور طالبان نے مہینوں کی بجائے چند دونوں میں اکثریتی صوبے قبضہ کرلئے یہاں تک کہ 15 اگست کو اشرف غنی حکموت مکمل طور پر گرگئی جسے [[سقوط کابل 20202021|سقوط کابل]] کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس ساری صورتحال کے لئے زمین دوحہ معاہدے نے ہموار کی۔
 
==مزید دیکھئے==
* [[سقوط کابل 20202021]]