"پرتگیزی سلطنت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 48:
|
}}''پرتگیزی سلطنت'' ([[پرتگیزی زبان|پرتگیزی]]: Império Português، [[انگریزی زبان|انگریزی]]: Portuguese Empire) دنیا کی تاریخ کی پہلی [[عالمی سلطنت]] تھی جو [[جنوبی امریکا]]، [[افریقا]]، [[ہندوستان]] اور [[جنوب مشرقی ایشیا]] تک کے مختلف علاقوں پر قابض تھی۔ یہ جدید یورپی نو آبادیاتی سلطنتوں میں سب سے زیادہ عرصے تک قائم رہنے والی سلطنت تھی اور اس کا عہد تقریباً سات صدیوں پر محیط ہے، جو [[1415ء]] میں [[کیوتا]] پر قبضے سے لے کر [[1999ء]] میں [[مکاؤ]] کو [[چین]] کے حوالے کرنے تک پھیلا ہوا ہے۔
[[فائل:Gama route 1.svg|تصغیر|[[بحر اوقیانوس]] سے [[برصغیر]] تک پہنچنے کا راستہ جو [[واسکو ڈے گاما]] نے استعمال کیا تھا]]
[[فائل:Macau Trade Routes-ar.png|تصغیر|[[لزبن|لشبونہ]]، [[پرتگال]] سے [[چین کے شہروں کی فہرست|چینی شہر]] [[مکاؤ|مکاؤ]] اور [[جاپانی شہر]] [[ناگاساکی]] تک پہنچنے کے سمندری راستے بذریعۂ [[ملاکا]]]]
[[فائل:Portuguese discoveries and explorationsV2en.png|تصغیر|1415ء سے 1542ء تک پرتگالی سمندری دریافتیں: آمد کی جگہ اور تاریخ؛ [[بحر ہند]] میں پرتگالی تجارتی راستے (نیلا لکیر)؛ پرتگالی مقبوضات (سبز) میں دکھائے گئے ہیں]]
[[فائل:Portuguese empire 1800.png|تصغیر|400px|بائیں|پرتگیزی سلطنت کے مقبوضات بمطابق 1800ء1800ء، [[برازیل]] پرتگال کی سب سے بڑی نوآبادی رہی تھی۔ [[موزمبیق]] اور [[انگولہ]] بھی پرتگالی نوآبادی بھی رہے ہیں۔ ]]
 
پرتگیزی جہاز رانوں نے [[1419ء]] میں [[افریقا]] کے ساحلوں کی کھوج کا آغاز کر دیا تھا، جو مسالوں کی تجارت کے لیے نئے بحری راستوں کی تلاش کے لیے شروع کی گئی تھی۔ جہاز رانی، نقشہ سازی اور اُس وقت کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پرتگیزی جہاز راں کامیابیوں پر کامیابیاں سمیٹتے گئے۔ [[1488ء]] میں [[بارتولومیو دیاس]] پہلی بار [[راس امید]] پہنچا اور [[1498ء]] میں [[واسکو ڈے گاما]] [[ہندوستان]] پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ "پرتگالی بیرون ملک سلطنت" دراصل کسی دوسرے ملک پرتگالی قلعے اور کالونیوں کاایک سلسلہ تھا ۔
سطر 60:
[[1500ء]] میں [[جنوبی امریکا]] کے ساحلوں پر حادثاتی آمد نے [[برازیل]] میں پرتگیزی نو آبادی کا آغاز کیا۔ اگلی کئی دہائیوں تک پرتگیزی جہاز راں [[مشرقی ایشیا]] کے ساحلوں اور جزائر کی خاک چھانتے رہے اور جہاں جہاں سے گزرتے گئے وہاں قلعے اور تجارتی مقامات قائم کرتے چلے گئے۔ [[1571ء]] میں [[لزبن]] سے [[ناگاساکی]] تک تجارتی راہداریوں کے قیام نے پرتگال کو ایک حقیقی عالمی سلطنت کی شکل دے دی اور دنیا بھر سے دولت مملکت میں آنے لگی۔
 
[[1580ء]] سے [[1640ء]] کے دوران پرتگال [[سلطنت ہسپانیہ|تاجِ ہسپانیہ]] کے ساتھ اتحاد میں شامل تھا۔ پرتگیزی نو آبادیوں کو تین حریف یورپی قوتوں کی جارحانہ سرگرمیوں کا سامنا رہا جو [[جزیرہ نما آئبیریا]] پر مسلمانوں کی شکستہزیمت کے بعد قائم ہونے والی سلطنتوں کے خلاف تھی: [[ولندیزی سلطنت|ولندیزی]]، [[سلطنت برطانیہ|انگریز]] اور [[فرانسیسی استعماری سلطنت|فرانسیسی]]۔ کم آبادی کے باعث پرتگال اپنے تجارتی مقامات اور کارخانوں کے پھیلے ہوئے جال کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا اور اس طرح سلطنت کے طویل اور بتدریج زوال کا آغاز ہوا۔ [[1822ء]] میں سب سے بڑی اور منافع بخش نو آبادی [[برازیل]] کا ہاتھوں سے نکل جانا سلطنت کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہوا جس کی وہ کبھی تلافی نہ کر سکی۔
 
19 ویں صدی کے اواخر میں [[افریقا]] پر یورپی نو آبادیاتی قوتوں کی چڑھائی کے دوران پرتگال نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور بر اعظم پر متعدد نو آبادیاں قائم کر لیں اور یہ افریقی خطے صدیوں کے لیے پرتگیزی غلامی میں چلے گئے۔ پرتگال نے [[لوانڈا]] اور [[بینگوئیلا]] جیسی درجنوں آبادیاں، بندرگاہیں اور قلعے قائم کیے۔