"مظفر حنفی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«محمد ابو المظفر المعروف بہ '''پروفیسر مظفر حنفی''' ( 1936ء - 2020ء) اردو زبان کے شاعر، ادیب اور نقاد تھے، جنھوں نے شاعری، کہانیاں، طنز، تحقیق، بچوں کے ادب اور تراجم پر کام کیا۔ == ابتدائی زندگی اور تعلیم == پروفیسر مظفر حنفی کا اصل نام محمد ابو المظفر...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 16:38، 30 دسمبر 2021ء

محمد ابو المظفر المعروف بہ پروفیسر مظفر حنفی ( 1936ء - 2020ء) اردو زبان کے شاعر، ادیب اور نقاد تھے، جنھوں نے شاعری، کہانیاں، طنز، تحقیق، بچوں کے ادب اور تراجم پر کام کیا۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

پروفیسر مظفر حنفی کا اصل نام محمد ابو المظفر تھا، ان کا آبائی وطن صوبہ اتر پردیش کا "فتح پور ہنسوہ تھا لیکن ان کی پیدائش صوبہ مدھیہ پردیش کے ضلع کھنڈوا میں یکم اپریل سنہ 1936ء کو ہوئی، جہاں ان کے والد عبد القدوس صدیقی ایک سرکاری اسکول میں استاد تھے۔

ابتدائی تعلیم 1940ء میں مدھیہ پردیش کے کھنڈوا اردو اسکول سے شروع ہوئی لیکن 1941ء میں نانیہال "ایرایاں، ضلع فتحپور ہوپی منتقل ہو گئے اور وہاں تعلیم جاری رہی۔ 1946ء میں مڈل اسکول سے ساتویں جماعت اول درجہ سے پاس کیا۔ 1947ء میں دوبارہ کھنڈوا آئے اور وہاں کے ایم ایم اینگلو اسکول میں آٹھویں جماعت میں ضلع کے تمام اسکولوں میں پہلی پوزیشن سے پاس کیا۔ پھر نویں، دسویں اور گیارہویں جماعت کھنڈوہ ہی کے سبھاش ہائی اسکول سے مکمل کرنے کے بعد 1952ء میں ناگپور سکینڈری تعلیمی بورڈ سے ہائر سکینڈری امتحان میں دوسری پوزیشن سے پاس کیا، ادیب ماہر کا امتحان جامعہ اردو علی گڑھ سے دیا، بعد ازاں والد صاحب نے فتحپور سرکاری کالج میں داخل کرا دیا۔

1955ء میں بھوپال کے محکمہ تعلیمات میں تقریباً تین سال تک بحیثیت استاذ ملازمت کی، اس کے بعد شادی کی۔ اس کے ایک سال بعد محکمہ جنگلات میں ملازمت اختیار کر لی۔ البتہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے کیا، سیہور سرکاری کالج سے ایل ایل بی اور 1971ء میں سیفیہ کالج بھوپال سے ایم اے مکمل کیا۔ اس کے بعد 1973ء میں برکت اللہ یونیورسٹی بھوپال سے "شاد عارفی" پر سال بھر میں تحقیقی مقالہ مکمل کر کے پی ایچ ڈی مکمل کی۔

عملی زندگی

پروفیسر حنفی نے اپنی عملی زندگی کا آغاز مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات سے کیا تھا، تاہم اس دوران تعلیم کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد 1974ء میں دہلی گئے اور وہاں NCERT (نیشنل کونسل فار ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ) میں اسسٹنٹ پروڈکشن آفیسر کے طور پر شامل ہوئے۔ 1976ء میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی میں لیکچرر بنے۔ 1989ء میں کلکتہ یونیورسٹی نے انہیں مدعو کیا اور اقبال چیئر پروفیسر کے نام سے ایک معروف عہدے کی پیشکش کی۔  اقبال چیئر کم از کم 12 سال سے خالی تھی اور پروفیسر مظفر حنفی کو پہلی بار 1989ء میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ 2001ء میں اقبال چیئر کے پروفیسر سے ریٹائر ہو کر دہلی واپس چلے گئے۔ جہاں انہوں نے باقاعدہ شعر و ادب کی خدمت کے لیے خود کو فارغ اور وقف کیا۔

ادبی زندگی

اعزازات

تصنیفات

حوالہ جات