"یشپال" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م املا کی درستی
سطر 1:
{{خانہ معلومات مصنف/عربی}}
'''یشپال''' (3 دسمبر 1903ء – 26 دسمبر 1976ء) [[ہندی زبان|ہندی]] کے مارکسی [[ناول نگار]] مانے جاتے ہیں۔ [[ادب]] کے میدان میں قدم رکھنے سے پہلے وہ ایک انقلابی تنظیم سے وابستہ تھے۔ ان کے ابتدائی ناولوں میں انقلابی رحجان کا اثر دکھائی دیتا ہے۔ یشپال کے ناول تین رحجانات کے حامل ہیں۔ "[[دادا کامریڈ]]" رومانی انداز کا ناول ہے۔ اس کے کردار جذباتی اور تخیل پسند ہیں۔ اسے ہندی کا ایسا پہلا ناول قرار دیا گیا ہے جس میں سیاست اور رومانیت کا امتزاج ہے۔ دوسرا رحجان سماجی حقیقت نگاری کا ہے۔ "[[دیش دروہی]]"، "دبیا" اور "پارٹی کامریڈ" سماجی حقیقت نگاری کے ناول ہیں۔ ان میں ایسے سماج کی تمنا کی گئی ہے جس میں لوگ طبقوں میں بٹے ہوئے نہ ہوں۔ اس طرح کے ناولوں میں متوسط طبقے کی تصویر ملتی ہے۔ تیسرا رحجان فطرت پسندی کا ہے۔ "منش کے روپ" میں یشپال فطرفطرت پسندی کی طرف مائل نظر آتے ہیں۔ "پرتشٹھا کا بوجھ" اور "دھرم رکھشا" یشپال کی ایسی کہانیاں ہیں جن میں فطرت پسندی کی طرف جھکاؤ ملتا ہے۔ لیکن یشپال کے جس ناول کو سب سے زیادہ شہرت ملی وہ "[[جھوٹا سچ]]" ہے۔ اس ناول میں کا پس منظر تقسیم کے بعد کے فسادات ہیں۔ تقسیم نے دونوں ملکوں کے مختلف فرقوں اور مختلف مذہبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان میں جو زہر گھولا اس کی موثر انداز میں تصویر کشی کی گئی ہے۔ یشپال اپنی تخلیقات میں سماجی برائیوں، اندھے عقائد اور سماجی ناانصافی کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ 1976ء میں"[[میری تیری اس کی بات]]" پر ان کو [[ساہتیہ اکادمی انعام]] سے نوازا گیا اور یہ [[پدم بھوشن]] وصول کنندہ بھی تھے۔<ref name=Friend (1977)>{{citation |title=Yashpal: Fighter for Freedom -- Writer for Justice |first=Corinne |last=Friend |journal=Journal of South Asian Literature |volume=13 |issue=1 |date=Fall 1977 |pages=65–90 |jstor=40873491}} {{subscription required}}</ref>
 
== ابتدائی زندگی ==
یشپال 1903ء میں [[ضلع کانگڑا|کانگڑا چوٹیوں]] میں واقع ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ ان کی اماں بہت غریب تھیں اور اپنے دو بچوں کی اکیلے پرورش کرنے کی ذمہ دارداری ان ہی کے کندھوں پر تھی۔ انہوں نے اس دور میں نشو و نما پائی جب [[برطانوی راج]] سے آزادی حاصل کرنے کے دعووں کی گونج میں اضافہ ہوچکا تھا اور ان کی اماں [[آریہ سماج]] کی کٹر حمایتی تھیں۔ انہوں نے غربت کے سبب ابتدائی تعلیم آریہ سماج کے [[گروکل|گروکُل]] (روایتی مدرسہ) سے حاصل کی، جہاں مفت کھانے، کپڑوں اور ٹیوشن کی سہولت تھی۔<ref name=Friend (1977)/>
 
== حوالہ جات ==