"عبد الرحمٰن الداخل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 5:
== خلافت امویہ کا خاتمہ اور عبد الرحمن کا فرار ==
 
عبد الرحمن خلافت [[خلافت امویہ|بنو امیہ]] کے 10ویں خلیفہ [[ہشام بن عبدالملک]] کا پوتا تھا۔ جب [[خلافت عباسیہ|عباسیوں]] نے [[دمشق]] پر قبضہ کرکے [[خلافت امویہ]] کا خاتمہ کیا تو اس وقت عبد الرحمن اول کی عمر 20 سال تھی۔ وہ عباسیوں کے ہاتھوں خاندان امویہ کے قتل عام میں بچ جانے والا واحد فرد تھا۔ وہ اس کے بھائی یحییٰ نے محل سے فرار ہوکر صحرا میں ایک بدوی قبیلے کے پاس پناہ لے لی۔ اس دوران عباسی اپنے حریفوں کو بے رحمی سے قتل کرتے رہے اور ان دونوں بھائیوں کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران انہوں نے عبد الرحمن اور یحییٰ کا بھی پتہ چلالیالگا لیا۔ جس پر دونوں بھائی فرار ہو گئے اور [[دریائے دجلہ]] میں کود گئے۔ عباسی سپاہیوں نے واپس آنے پر امان دینے کا وعدہ کیا جس پر یحییٰ ان کے کہنے پر یقین کرکے دریا سے نکل پڑا تو عباسیوں نے اسے فوراً ہی قتل کر دیا جبکہ عبد الرحمن تیر کر [[دریائے دجلہ]] عبور کرگیا اور بعد ازاں [[شام]] اور [[فلسطین]] سے ہوتا ہوا [[شمالی افریقہ]] پہنچ کر عباسیوں کی دسترس سے باہر ہو گیا۔
 
== افریقہ میں قیام ==