"انتخاب عالم (پاکستانی کرکٹ کھلاڑی)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 57:
انتخاب عالم بھارتی ریاست پنجاب کے [[ہوشیارپور]] تب بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔<ref name =bbc/> انہیں پاکستان کرکٹ کی اہم شخصیات میں سے ایک قرار دیا جا سکتا ہے انتخاب عالم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والے فرد اور اس کھیل میں قوم کو عروج پر لے جانے کے لیے اہم تھے۔ وہ باؤلنگ آل راؤنڈر تھے ایک مستحکم لیگ اسپنر کی طرح وہ ہمیشہ توقعات پر پورے اترے جو ہاتھ میں ولو کے ساتھ گیند کو سختی سے نشانہ بنا سکتا تھا۔ اگرچہ ہوشیار پور میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے مستقل مزاجی ہمیشہ نہیں آتی تھی، لیکن ان کی موجودگی نے ایک تبدیلی کے مرحلے کو یقینی بنایا کیونکہ پاکستان ایک ڈرپوک ٹیم سے ایک غالب قوت بن چکا تھا ۔ ان کی شخصیت میں جوش و خروش کا مطلب یہ تھا کہ ٹیم کا کپتان مقرر ہونے سے پہلے یہ صرف وقت کی بات ہے۔ حکمت عملی کے لحاظ سے، عالم ایک بہترین رہنما تھے لیکن زیادہ تر انہیں ایک سفارتی شخص کے طور پر جانا جاتا تھے جس کے اپنے فوائد اور نقصانات تھے۔ کھیل کے تیز رفتار سیکھنے والے، عالم ان پہلے پاکستانیوں میں شامل تھے جنہوں نے اپنی مہارت کے سیٹ کو بہتر بنانے کے لیے انگلینڈ کاؤنٹی کے ساحلوں کا رخ کیا۔ سرے میں ان کا تجربہ انمول ثابت ہوا کیونکہ پاکستان کا 1974ء کا دورہ ایک پریوں کی کہانی بن گیا، اس کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ اس سیریر میں ناقابل شکست رہے۔ انتخاب عالم خاص طور پر اپنی لیگ سپن کے ساتھ اہم معماروں میں سے تھے۔ اگرچہ ایک کپتان کے طور پر ان کو کڑی تنقید کا سامنا رہا مگر جب انہوں نے کوچنگ شروع کی تو وہ کام آئے۔ اس کا سب سے بڑا ثبوت وہ لاجواب سمجھ بوجھ ہے جب عمران خان نے قیادت کی۔ یہ جوڑی اپنی کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کے لیے سب سے بڑے لمحے کو تراشنے کے لیے ایک پیج پر تھے جب پاکستان نے 1992ء میں ورلڈ کپ کی شاندار جیت کو پاکستان کا مقدر بنا دیا انتخاب عالم کو ٹیم کے کوچ اور مینیجر کی حیثیت سے یکساں ذمہ داری ادا ککرنے کی عادت تھی۔ عمران اور جاوید میانداد میں پاکستان کے دو سینئر کھلاڑی تھے جو ایک دوسرے کے بالکل برعکس تھے۔ ڈریسنگ روم انا کا میدان ہو سکتا تھا لیکن عالم کی ہم آہنگی اور سفارت کاری کا مطلب یہ تھا کہ ان ممکنہ مسائل کو پس پشت ڈال دیا گیا تھا۔ کوچ مینیجر کا کردار دو بار مزید انتخاب عالم کے پاس واپس آیا، پاکستان کرکٹ کے بحران میں ان کی خدمات کو ایک واحد حل کے طور پر جانچا جاتا رہا ہے پہلی بار 2000ء میں اور آخری 2008ی میں انہیں چیلنجز سے نمٹنے کا مسیحا سمجھا گیا مؤخر الذکر اس لحاظ سے سراہے جانے کے لائق تھا اس کا نتیجہ یہ نکلا کیونکہ اگلے سال پاکستان نے اپنا پہلا ورلڈ T20 ٹائٹل جیتا تھا۔
=== ٹیسٹ کرکٹ کیرئیر ===
انتخاب عالم /ٹیسٹ کیریئر
انتخاب عالم کو ان کی آل رائونڈ کارکردگی کے سبب 1959-60ء میں پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلیوی ٹیم کے خلاف ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اس ڈرا ٹیسٹ میں ان کے ساتھ منیر ملک نے بھی اپنا ٹیسٹ کیریئر شروع کیا تھا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 287 رنز بورڈ پر سجائے۔ اس میں سعید احمد 91' اعجاز بٹ 58 اور حنیف محمد 51 کے ساتھ ساتھ والز میتھائس کے 43 رنز نمایاں تھے۔ رچی بینوں 93/5 کی کارکردگی نہ دکھاتے تو اننگ اور بھی طوالت اختیار کرسکتی تھی۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم 257 رنز تک محدود رہی۔ نیل ہاروے 54 اور کین میکے 40 کے ساتھ اپنی ٹیم کے مددگار ثابت ہوئے تھے۔ انتخاب عالم بیٹنگ میں تو رنز بنائے بغیر ہی کریز سے بے دخل ہوئے تاہم بولنگ میں انہوں نے 49/2 کے ساتھ 19 اوورز میں 4 میڈن کئے تھے۔ آسٹریلوی اوپنر کولن میکڈونلڈ 15 رنز پر ان کی پہلی ٹیسٹ وکٹ بنے۔ اسی اننگز میں بلی گرائوٹ ان کی دوسری وکٹ بنے۔ پاکستان کے کپتان امتیاز احمد نے 8 وکٹوں پر ہی اننگ کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ حنیف محمد کی دلکش سنچری 101 اس اننگ کا نمایاں پہلو تھا۔ انتخاب عالم نے 6 رنز کا حصہ ڈالا۔ آسٹریلیا نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے 83/2 بنائے تھے کہ میچ کی برابری پر ختم ہونے کا اعلان ہوگیا۔ اسی سیزن میں دورئہ بھارت وہ پہلے ٹیسٹ میں ہی سب کی نظروں میں آگئے جب انہوں نے 67/4 وکٹوں کے ساتھ پہلی اننگ میں 56 رنز بھی بنائے۔ مشتاق محمد 61 کے ساتھ' حنیف محمد اور انتخاب عالم 56,56 نے پاکستان کا سکور 301 تک پہنچا دیا تھا۔ سریندر ناتھ اور چندو بوڈے نے 4,4 پاکستانی کھلاڑیوں کی اننگز کے خاتمے کا فریضہ انجام دیا تھا۔ بھارت کی ٹیم اپنے بولرز کی اس محنت کو باآور نہ لاسکی اور پوری ٹیم 180 رنز پر ہی اپنی شائقین کے سامنے بے بس نظر آئی۔ بھارت کو اس مقام تک لانے میں 26/5 فضل محمود کا ہاتھ تھا۔ جبکہ انتخاب عالم نے بھی 2 وکٹ لئے۔ دوسری اننگ میں انتخاب عالم نے 13 رنز سکور کئے۔ پاکستان نے ایک بار پھر 148 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ ہونے پر اننگ کو ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا اور بھارت کو 267 رنز کا ہدف ملا جو کہ میچ کے اختتام تک بھارت 127/4 ہی بنا سکا۔ انتخاب عالم اور حسیب احسن کی 2,2 وکٹوں کے ساتھ کوششوں کے باوجود یہ ٹیسٹ فیصلہ کن ثابت نہ ہوسکا۔ چنائی کے دوسرے ٹیسٹ میں 13 اور دہلی کے ٹیسٹ میں 10 رنز کے ساتھ 76 رنز کے عوض ہی انتخاب عالم کی کارکردگی رہی۔ اسی سیزن میں انگلستان کے خلاف پاکستان اور انگلش سرزمین پر 5 ٹیسٹ میچ میں قدرے مایوس کے ساتھ انتخاب عالم نے صرف 6 کھلاڑیوں کو ہی اپنی گیندوں پر پویلین بھجوایا جبکہ بیٹنگ میں انہوں نے 109 رنز جوڑے۔ اس سریز کے بعد انتخاب عالم پاکستانی ٹیم کا حصہ نہ بنے۔ تاوقتیکہ 1964-65ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے کراچی کے پہلے ٹیسٹ میں 13 اور 61 کی باریاں کھیل کر خود سے منسوب توقعات کی لاج رکھنے کا اہتمام کیا۔ ان کی گیندیں البتہ انہیں کسی وکٹ کا مالک نہ بنا سکیں<ref>https://www.espncricinfo.com/player/intikhab-alam-40567</ref> انتخاب عالم کو 2 سال کے بعد انہیں انگلستان کے خلاف 6 ٹیسٹوں میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ انگلستان کے دورے میں انہوں نے لارڈز کے میدان پر 156/3 کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نوٹنگھم میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے جبکہ اوول کے ٹیسٹ میں انہوں نے 51 شاندار رنز بنانے کے علاوہ 93 رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس کے بعد ملک کے اندر انہوں نے لاہور ٹیسٹ میں 146/4، ڈھاکہ میں 84/1 اور کراچی کے ٹیسٹ میں 129 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ اسی سیزن میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔ کراچی اور لاہور کے 2 ٹیسٹوں میں وہ 47 رنز کی ایک اننگ کے علاوہ متاثر نہ کرسکے لیکن ڈھاکہ کے تیسرے ٹیسٹ میں ان کا دائو چل گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 273 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ گیلن ٹرنر 110 اور مارک برجس 59 رنز نمایاں اننگز کے حامل تھے۔ انتخاب عالم نے 91/5 کے ساتھ کیوی بلے بازوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا۔ گراہم ڈولنگ 15، گیون کانگڈن 6، برائن ہیسٹنگ 22، وک پولارڈ 2 اور ڈائل ہاڈلی 16 کی وکٹیں اڑا کر وہ بہت خوش تھے۔ پاکستان نے اننگز 290 رنز 7 کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے پر ڈکلیئر کی تو کپتان انتخاب عالم کے 20 رنز بھی اس میں شامل تھے۔ دوسری اننگ میں نیوزی لینڈ مارک برجس کی ناقابل شکست 119 رنز کی اننگ کے باوجود 200 رنز تک ہی محدود رہی۔ انتخاب عالم نے ایک بار پھر 39.4 اوورز میں 13 میڈن کے ساتھ 91 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو اپنا نشانہ بنایا تھا۔ میچ ڈرا ہوگیا مگر انتخاب عالم کی 182 رنز کے عوض 10 وکٹوں کی کارکردگی متاثر کن تھی۔ 2 سال کے وقفے کے بعد 1971ء میں انگلینڈ کے دورے میں انتخاب عالم نے لیڈز کے ٹیسٹ میں 142 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح 1972-73ء میں آسٹریلیا کے خلاف میلبورن میں 171/3، سڈنی میں 22/1 نے بھی انہیں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اگلی سیریز میں ڈونیڈن کے مقام پر انہوں نے میچ میں 130 رنز کے عوض 11 کھلاڑیوں کو اپنے چنگل میں پھنسایا۔ یہ ٹیسٹ پاکستان نے ایک اننگ اور 166 رنز سے جیتا تھا۔ انتخاب عالم بطور کپتان اس کامیابی کے حقدار تھے۔ مشتاق محمد 201 اور آصف اقبال 175 کی مدد سے 507 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کرنے کا فیصلہ کر گزرا جبکہ ابھی اس کے 6 کھلاڑی ہی آئوٹ ہوئے تھے۔ جواب میں کیوی ٹیم صرف 156 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہوگئی جس کا ایک سبب انتخاب عالم تھے جنہوں نے 52 رنز دے کر 7 کھلاڑی پویلین بھجوائے تھے۔ فالو آن کے بعد نیوزی لینڈ کی دوسری باری بھی پہلے سے مختلف نہ تھی۔ یہ پوری ٹیم 185 تک مسدود ہوگئی۔ وک پولارڈ کے 61 رنز شامل نہ ہوتے تو سکور یہاں تک بھی نہ پہنچتا۔ انتخاب عالم نے صرف 18 اوورز میں 78 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو اپنا نشانہ بنایا۔ آکلینڈ کے اگلے ٹیسٹ میں 127/6 کے ساتھ انہوں نے اس سیریز کا شاندار اختتام کیا۔ مارچ 73ء میں انگلستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورہ پر آئی جس کے 3 ٹیسٹ میچوں میں انتخاب عالم نے 15 وکٹ حاصل کئے تھے۔ لاہور ٹیسٹ میں 142/4، حیدر آباد میں 181/7 اور کراچی کے ٹیسٹ میں 105/4 کی کارکردگی کسی بھی طور سراہے جانے کے قابل تھی۔ اسی طرح جب 1974ء میں پاکستان کی ٹیم نے انگلستان کا جوابی دورہ کیا تو انتخاب عالم ایک بار پھر انگلش کھلاڑیوں پر ٹوٹ پڑے۔ لیڈز میں 1/39، لارڈز میں 2/80 جبکہ اوول کے ٹیسٹ میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر ایک اننگ میں 5 وکٹیں حاصل کیں جس کیلئے انہیں 116 رنز دینے پڑے۔ 1975ء میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا دورہ کیا۔ لاہور ٹیسٹ میں 78/3 اور کراچی ٹیسٹ میں 122/3 بھی متاثر کن کارکردگی کا ثبوت تھے لیکن اس کے بعد 1976ء میں انگلستان کا دورہ پاکستان ان کی کامیابیوں میں ایک نمایاں باب کے طور پر شامل ہوا۔ لاہور میں انہوں نے 120 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حیدر آباد کے ٹیسٹ میں ان کا فگر 6/95 رہا۔ اس اعلیٰ کارکردگی کے تسلسل کو انہوں نے کراچی کے ٹیسٹ میں بھی برقرار رکھا جہاں 118/4 سے انہوں نے ٹیم کی مدد کی۔ 1977ء میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تو انہوں نے پورٹ آف سپین کا واحد ٹیسٹ کھیلا جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کا آخری ٹیسٹ تھا۔ انہوں نے 96 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو اپنا نشانہ بنایا اور اپنا ٹیسٹ کیریئر کا سفر مکمل کیا۔
 
===ون ڈے کیریئر====
انتخاب عالم نے 1973ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ کے مقام پر اپنے ایک روزہ کیریئر کو شروع کیا جس میں مارک برجس ان کی پہلی وکٹ بنے۔ بیٹنگ میں انہوں نے 10 رنز بنائے۔ اس کے بعد 1974ء میں انہوں نے دورہ انگلستان میں 2 ایک روزہ مقابلوں میں شرکت کی جس میں وہ صرف ایک وکٹ ہی حاصل کرسکے جبکہ 1976ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیالکوٹ میچ ان کے ون ڈے کیریئر کا آخری میچ تھا۔