"محسن خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 97:
'''محسن حسن خان''' (پیدائش:15 مارچ 1955ء [[کراچی]], [[سندھ]]) پاکستان کے معروف سابق کرکٹ کھلاڑی اور کرکٹ تجزیہ کار،کرکٹ کوچ، اور اداکار ہیں جنہوں نے 1977ء سے 1986ء کے درمیان 48 ٹیسٹ میچز اور 75 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بطور اوپننگ بلے باز کھیلے۔ محسن حسن خان نے پاکستان کے علاوہ حبیب بینک لمیٹڈ' کراچی' پاکستان ریلوے' پاکستان یونیورسٹیز اور سندھ کی طرف سے بھی کرکٹ مقابلوں میں شرکت کی ان کے ایک بھائی اقبال حسن خان نے بھی کراچی یونیورسٹی کی طرف سے 2 فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی۔
 
===ابتدائی اور ذاتی زندگی ===
محسن حسن خاں کے والد پاکستان بحریہ میں افسر تھے اور ان کی والدہ ریاستہائے متحدہ سے تعلیم یافتہ ایک استاد اور نائب پرنسپل تھیں، محسن حسن خان نے ابتدائی کھیلوں میں، ٹینس، تیراکی اور کرکٹ میں مہارت حاصل کی، اور یہاں تک کہ وہ پاکستان کے جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن بھی بن گئے تھے لیکن آخرکار ان کا دل کرکٹ میں اٹک گیا اور وہ اسی کے ہو کر رہ گئے۔
 
===ذاتی زندگی===
محسن حسن خان نے بالی ووڈ فلم اسٹار رینا رائے سے شادی کی اور بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک اداکار کے طور پر جانے گئے اپنے مختصر فلمی کیریئر کا آغاز انہوں نے جے پی دتہ کی 1989ء کی فلم بٹوارا سے کیا۔ بالی ووڈ میں ان کی سب سے بڑی کامیابی مہیش بھٹ کی کرائم تھرلر ساتھی تھی جو 1991 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں ساتھی اداکار آدتیہ پنچولی اور ورشا اسگاونکر تھے۔ اس کے بعد اس نے رائے کو طلاق دے دی اور پاکستان میں دوبارہ شادی کر لی اور کراچی، پاکستان میں رہائش پزید ہے۔ محسن خان نے 90ء کی دہائی میں پاکستان میں کئی فلموں میں اداکاری کی۔ رینا رائے کے ساتھ اس کی ایک بیٹی ہے، جو اب بھارت میں اپنی ماں کے ساتھ رہتی ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام جنت رکھا تھا لیکن اب وہ صنم خان کہلاتی ہے۔