"ڈراما" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 8:
 
== واقعیت اور ڈرامے کے کردار ==
ڈرامے کبھی حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں کبھی کبھی بالکل ہی فرضی کرداروں پر۔ [[تحریک آزادی ہند]] جیسے موضوع کے کسی پہلو پر، کسی مخصوص مجاہد آزادی پر لکھا گیا ڈراما حقیقت پر مبنی ہو سکتے ہیں۔ تاہم لیلٰی پر مجنوں، شیریں اور فرہاد اور اسی طرح کے موضوعات اور کرداروں پر مبنی ڈرامے بالکلیہ فرضی ہوتے ہیں۔ حقیقی کرداروں اور حالات کی ادائیگی میں بھی کئی ڈرامائی عنصر شامل ہو سکتے ہیں۔ کئی مکالمے اور حالات تحیل پر مبنی ہو سکتے ہیں، حالاں کہ اس کے پس پردہ ضرور کوئی تاریخی سچائی اور زبان زد عام بات ممکن ہے۔ فرضی کرداروں کی ادائیگی میں بھی یہ ضروری سمجھا گیا ہے ڈراموں کی پیش کشی کے دوران متصورہ تاریخی دور، مخصوص تہذیبی پس منظر، کرداروں کے نفسیاتی پہلو، عام لوگوں کے تصورات اور زبان زد عام روایات کا خیال رکھا جائے۔ کسی ڈرامے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے ہر کردار کی ادائیگی کرنے والا اپنے ذاتی تصورات کو چھوڑ کر کردار کی سوچ، اس کے خیالات، جذبات اور مکالموں مکمل طور ضرورت کے حساب سے ادا کرے۔ یہ اس لیے بھی بے حد ضروری ہے تا کہ ناظریں کہائی اور اس کی اسٹیج پر پیش کشی پر یقین سے دیکھیں اور اس سے لطف اندوز ہو۔ کردار نبھانے والوں کی ذاتی زندگی اور کردار کی اسٹیج پر دکھائی جانے والی تصویر میں بہت بڑا فرق ممکن ہے۔ ایک ہیرو ڈاتیذاتی زندگی میں یا تو ایک برا انسان ہو سکتا ہے یا پھر کم سے کم ہیرو جتنا شریف النفس، نیک طینت اور ہمیشہ مدد کے لیے آگے نہ اٹھے۔ اسی طرح اسکرینپردے پر جس شخص کو بد خو، بد معاش اور نا ہنجار دکھایا جاتا ہے، وہ ممکن ہے کہ حقیقی زندگی میں بے حد شریف اور خوش اخلاق ہو۔ کسی ڈرامے یا تمثیلی ادائیگی میں نبھائے گئے کرداروں ادا کاروں کی حقیقی زندگی سے مطابقت رکھنا ضروری نہیں۔ خود ایک ادا کار مختلف ڈراموں میں منفی اور مثبت کرداروں میں نظر آ سکتا ہے۔
 
== ڈرامے کے ذرائع ==