"اعجازاحمد (کرکٹ کھلاڑی)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 62:
'''اعجاز احمد''' (پیدائش: 20 ستمبر 1968ءسیالکوٹ،پنجاب) [[پاکستان قومی کرکٹ ٹیم|پاکستان کرکٹ ٹیم]] کے ایک کھلاڑی ہیں جنہوں نے 60 ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔جبکہ 250 ایک روزہ بین الاقوامی میچز بھی کھیلے ان کے برادر نسبتی [[سلیم ملک]] سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ میچوں اور ایک روزہ مقابلوں میں شرکت کی ہے وہ دائیں ہاتھ کے بلےباز اور بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر باولر تھے پاکستان کے علاوہ انہوں نے درہم کاونٹی،گوجرانوالہ کرکٹ ایسوسی ایشن ، حبیب بینک لمیٹڈ,اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن ،لاہور،ہاکستان آٹو موبیلیز کارپوریشن اور راولپنڈی کی طرف سے کرکٹ مقابلوں میں شرکت کی۔
 
===اعداد و شمار===
اعجاز احمد نے 60 ٹیسٹ میچوں کی 92 اننگز میں 4 دفعہ ناٹ آئوٹ رہ کر 3315 رنز سکور کئے۔ 37.67 کی اوسط سے بننے والے اس مجموعے میں 211 ان کا کسی ایک اننگ کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ اعجاز احمد نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 12 سنچریاں اور 12 ہی نصف سنچریاں سکور کیں جبکہ 45 کیچ بھی پکڑے۔ اعجاز احمد کے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے 250 میچوں کی 232 اننگز میں 29 دفعہ بغیر آئوٹ ہوئے 6564 رنز جوڑے۔ 32.33 کی اوسط سے تکمیل شدہ ان رنزوں میں 139 ناٹ آئوٹ اس کا سب سے زیادہ انفرادی سکور تھا جبکہ اس نے 10 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں 90 کیچز کے ساتھ ریکارڈ کے ساتھ میں درج کروائیں۔ اعجاز احمد نے 169 فرسٹ کلاس میچوں میں 9889 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ 271 اننگز میں 14 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہ کر اس نے 38.47 کی اوسط سے 211 کے سب سے زیادہ بہترین انفرادی سکور کے ساتھ اپنی اس کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اعجاز احمد نے ٹیسٹ میچوں میں 2، ایک روزہ مقابلوں میں 5 اور فرسٹ کلاس میچوں میں 34 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ اعجاز احمد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے کسی ایک میچ میں 0 پر آئوٹ ہونے کے علاوہ دوسری اننگ میں سنچری بھی سکور کی ہوئی۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 1988ء میں فیصل آباد کے مقام پر پہلی اننگ میں 122 رنز بنائے مگر دوسری اننگ میں وہ بغیر رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اعجاز احمد نے انضمام الحق کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کیلئے 1999ء میں ڈھاکہ کے مقام پر سری لنکا کے خلاف 352 ناقابل شکست رنز کی شراکت قائم کی۔ تیسری وکٹ کیلئے عالمی ریکارڈ کی فہرست میں یہ شراکت نویں نمبر پر ہے۔ یاد رہے کہ دنیا میں تیسری وکٹ کیلئے سری لنکا کے کھلاڑی سنگاکارا اور جے وردھنے نے 2006ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو کے مقام پر 624 رنز بنائے تھے۔ اعجاز احمد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے ایک سیریز میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آئوٹ ہونے کا ریکارڈ بھی بنایا۔ وہ 10 میچوں کی سیریز میں 10 اننگز میں 3 دفعہ صفر پر آئوٹ ہوئے۔ ان کے ساتھ یہ بدقسمتی 1999-2000ء میں کالٹن اینڈ یونائیٹڈ سیریز میں آسٹریلیا اور انڈیا کے خلاف انجام پائی۔