"کیویائی روس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 22:
 
== کیو کا سنہری دور ==
[[کیو]] کے علاقے نے کیویائی روس پر اگلے 200 سال تک غلبہ پائے رکھا ۔ کیو کا [[شہزادہ اعظم]] ( [[روسی]] میں : [[ویلیکی کنیاژ]]) کی کیو شہر اور اس کے ارد گرد کے علاقوں پر حکومت تھی ۔ اس کے قیاسی ماتحت اس کے رشتہ دار دوسرے شہروں پر حکومت کرتے اور اس کو خراج دیتے ۔ شہزادہ [[ولادیمیر اعظم]] ( دور حکومت: 1015ء_980ء) اور شہزادہ [[یاروسلاو دانشمند]] (دور حکومت: 1054ء- 1019ء) کے زمانے میں ریاست کی طاقت اور ترقی اپنے نقطہ کمال کو پہنچ گئی ۔ دونوں حکمرانوں نے کیویائی روس کی توسیع جاری رکھی جو [[اولگ]] کے دور سے شروع ہوئی تھی ۔
 
ولادیمیر نے 972ء میں اپنے باپ سویتوسلاو کی وفات اور اپنے سوتیلے بھائی یاروپولک کو 980ء مین شکست دینے کے بعد کیو میں اقتدار میں آیا ۔ کیو کے شہزادے کے طور پر سیاسی کامیابی کیویائی [[روس]] کو عیسائیت میں داخل کرنا تھا جس کا آغاز 988ء میں ہوا ۔ روس کے تاریخی وقائع (کرونیکل) بتاتے ہیں ، جب ولادیمیر نے سلاووں کے روایتی بت پرستانہ مذہب کی بجائے ایک نیا مذہب اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تو اس نے اپنے خاص مشیروں کو سفارتی نمائندوں کے طور پر [[یورپ]] کے مختلف علاقون مین بھیجا ۔ وہ [[لاطینی گرجا]] کے عیسائیوں ، [[یہودی]]وں اور [[مسلمان]]وں کے علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد آخر میں [[قسطنطنیہ]] پہنچے ، یہاں وہ [[ایا صوفیہ]] گرجے کی خوبصورتی اور یہاں عبادات کی رسوم کو دیکھ کر مہبوت ہو گئے اور وہین اس مذہب کو اپنے لئے پنسد کر لیا ۔ وطن واپس آنے کے بعد انہوں نے ولادیمیر کو قائل کیا کہ [[بازنطینی گرجا]] کا مذہب سب سے بہتر انتخاب ہے ۔ جس پر ولادیمیر نے [[قسطنطنیہ]] کا دورہ کیا اور [[بازنطینی سلطنت]] کے بادشاہ [[باسل دوم]] کی بہن [[شہزادی آنا]] سے شادی کی ۔