"مرسل (اصطلاح حدیث)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 3:
 
حدیث جس کی اخیر کی سند سے تابعی کے بعد کوئ راوی ساقط ہو __ موجود نہ ہو ___ جیسے کوئ تابعی روایت کرتے ہوئے صرف کہے قال رسول اللہ ص______
 
ابن عبد البر رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"[محدثین کرام نے] اس لفظ [مرسل] کو بالاجماع ایسی حدیث پر بولا ہے جسے کبار تابعین میں سے کوئی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرے، مثال کے طور پر عبید اللہ بن عدی بن خیار، یا ابو امامہ سہل بن حنیف، یا عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ یا ان جیسا کوئی تابعی یہ کہے کہ :"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"
 
اسی طرح ان سے نچلے درجہ کا کوئی تابعی کہے، مثال کے طور پر: سعید بن مسیب، سالم بن عبد اللہ، ابو سلمہ بن عبد الرحمن، القاسم بن محمد، یا ان جیسا کوئی اور تابعی کہے۔
 
ایسے ہی علقمہ بن قیس، مسروق بن اجدع، حسن بصری، ابن سیرین، عامر شعبی، سعید بن جبیر، اور ان جیسے دیگر تابعین جنکی صحابہ کرام سے ملاقات، اور مجلس ثابت ہوچکی ہے وہ [نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے] بیان کریں، تو یہ حدیث اہل علم کے ہاں "مرسل" ہے۔
 
اور بعض اہل علم کے ہاں اسی مرسل کے حکم میں ان لوگوں کی روایت ہے جو ان سے بھی نچلے طبقہ کے ہیں، مثلا: ابن شہاب، قتادہ، ابو حازم، یحیی بن سعید وغیرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کریں، اسے بھی کبار تابعین کی مرسل کی طرح "مرسل " ہی کہتے ہیں
 
==حوالہ جات==