"رشید احمد گنگوہی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 4:
 
== ابتدائی زندگی ==
رشید احمد گنگوہی 6/ذی قعدہ 1242ھ کو شنبہ کے دن گنگوہ، ضلع سہارنپور، یوپی میں پیدا ہوئے، ان کے والد ماجد مولانا ہدایتمہدایت احمد اپنے زمانے کے ایک جید دینی عالم تھے، وہ دہلی کے حضرت شاہ [[غلام علی]] مجددی دہلویؒ سے مجاز تھے۔
 
حضرت گنگوہی قرآن شریف وطن میں پڑھ کر اپنے ماموں کے پاس کرنال چلے گئے اور ان سے فارسی کی کتابیں پڑھیں، پھر مولوی محمد بخش رامپوری سے [[صرف و نحو]] کی تعلیم حاصل کی۔ 1261ھ میں دہلی پہنچ کر حضرت مولانا مملوک علی نانوتویؒ کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا، یہیں حجۃ الاسلام مولانا محمد قاسم النانوتوی ؒ سے تعلق قائم ہوا، جو پھر ساری عمر قائم رہا۔ دہلی میں معقولات کی بعض کتابیں مفتی صدرالدین آزردہ سے بھی پڑھیں، آخر میں حضرت شاہ عبد الغنی مجددی ؒ کی خدمت میں رہ کر [[علم حدیث]] کی تحصیل کی۔