"رشید احمد گنگوہی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 6:
رشید احمد گنگوہی 6/ذی قعدہ 1242ھ کو شنبہ کے دن گنگوہ، ضلع سہارنپور، یوپی میں پیدا ہوئے، ان کے والد مہدایت احمد اپنے زمانے کے ایک جید دینی عالم تھے، وہ [[غلام علی]] سے مجاز تھے۔
 
گنگوہی قرآن شریف وطن میں پڑھ کر اپنے ماموں کے پاس کرنال چلے گئے اور ان سے فارسی کی کتابیں پڑھیں، پھر محمد بخش رامپوری سے [[صرف و نحو]] کی تعلیم حاصل کی۔ 1261ھ میں دہلی پہنچ کر حضرت مولانا [[مملوک علی نانوتویؒنانوتوی]] کے سامنے زانوئے تلمذ تہ کیا، یہیں حجۃ الاسلام مولانا [[محمد قاسم النانوتوی ؒنانوتوی]] سے تعلق قائم ہوا، جو پھر ساری عمر قائم رہا۔ دہلی میں معقولات کی بعض کتابیں مفتی صدرالدین آزردہ سے بھی پڑھیں، آخر میں حضرت شاہ عبد الغنی مجددی ؒ کی خدمت میں رہ کر [[علم حدیث]] کی تحصیل کی۔
 
گرچہ قیامِ [[دار العلوم دیوبند]] میں کوئی فعال کردار آپ کا نہیں ملتا مگر طالب علمی کے زمانے سے ہی حجۃالاسلام محمد قاسم نانوتویؒ سے تعلق رہا۔ اسی وجہ سے مؤرخین کا کہنا ہے کہ 1283ھ مطابق 1866ء میں دار العلوم کے قیام سے آپ بے خبر نہیں تھے۔ مدرسہ عربی اسلامی دیوبند کے قیام کے دوسال بعد 1285ھ میں دار العلوم دیوبند سے حضرت گنگوہی کے رسمی تعلق کا سراغ ملتا ہے۔ حجۃالاسلام مولانا محمدقاسم نانوتویؒ بانئ دار العلوم دیوبند کی وفات کے بعد آپ دار العلوم دیوبند کے دوسرے سرپرست مقرر ہوئے۔ دار العلوم کے نصاب کو تیار کرنے میں آپ کا اہم کردار رہا ہے۔ اس لیے مولانا محمد قاسم نانوتویؒ کے ساتھ آپ بھی مسلک دار العلوم دیوبند کے پیشوا ہیں۔