"قازان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 3:
'''قازان''' [[روس]] کی [[جمہوریہ تاتارستان]] کا [[دارالحکومت]] اور سب سے بڑا شہر ہے جس کی آبادی ساڑھے 11 لاکھ سے زائد ہے، جن میں سے تقریباً نصف روسی اور اتنی ہی [[تاتاری]] مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ یوں یہ [[روس]] کا آٹھواں سب سے بڑا شہر ہے۔ قازان [[روس]] کے یورپی حصے میں [[دریائے وولگا]] اور [[دریائے قازانکا]] کے سنگم پر واقع ہے۔ شہر کا مرکز [[قازان کریملن]] [[اقوام متحدہ]] کے ادارے [[یونیسکو]] کی جانب سے [[یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ|عالمی ورثہ مقام]] قرار دیا گیا ہے۔
 
شہر نے [[2018ء]] میں [[فیفا عالمی کپ]] مقابلوں کی میزبانی بھیکی کرے گاتھی جو مجموعی طور پر [[روس]] کے 13 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔گئے تھے۔
 
== تاریخ ==
سطر 9:
اس شہر کو مسلمانوں نے [[قرون وسطیٰ]] کے اوائل میں قائم کیا تھا اور ترقی کے مختلف مدارج طے کرنے کے بعد یہ شہر [[1438ء]] میں [[خانان قازان]] کی ریاست کا دار الحکومت بنا۔ [[1552ء]] میں [[ایوان مہیب]] کی قیادت میں [[روس]] نے قازان پر حملہ کر کے اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ شہر میں زبردست قتل عام کیا گیا اور باقی بچ جانے والوں مسلمان باشندوں کو یا تو مسیحی بنا دیا گیا یا پھر زبردستی شہر سے بے دخل کر دیا گیا۔ ان کی جگہ روسی آبادی کو شہر میں بسایا گیا۔ اس کے علاوہ روسیوں نے مسلمانوں کی قائم کردہ تمام مساجد اور محلات کا بھی خاتمہ کر دیا۔
 
[[1774ء]] کی [[جنگ قازان]] میں شہر ایک مرتبہ پھر مکمل طور پر تباہ ہوا۔ تعمیر نو کے بعد [[روس]] کی ملکہ [[کیتھرین اعظم]] نے شہر میں [[مسجد|مساجد]] کی تعمیر کی اجازت بھی دے دی جس کے بعد [[مرجانی مسجد|مسجد مرجانی]] یہاں بننے والی پہلی مسجد تھی۔
 
[[انقلاب روس]] کے بعد اندرون روس اور [[سائبیریا]] کے مسلمانوں کی ایک کانگریس نے [[12 دسمبر]] [[1917ء]] کو [[ریاست ایدل اورال]] کے قیام کا اعلان کیا جس کا دار الحکومت قازان کو قرار دیا گیا۔ اس آزاد جمہوریہ کے قیام کا مقصد چھوٹی قومیتوں کی جمعیت بنانا تھا جس میں سب اپنی اپنی تہذيب و ثقافت کو تحفظ دے سکیں۔ لیکن [[اپریل]] [[1918ء]] میں [[سوویت اتحاد|سوویت روس]] کی [[سرخ افواج]] نے ریاست پر قبضہ کر لیا اور اگلے تین سالوں تک ہزاروں مسلم و ترک باشندوں کا قتل عام کیا۔ بعد ازاں شہر کی تمام مساجد اور گرجاؤں کو بھی تباہ کر دیا گیا جس میں تاریخی [[قل شریف مسجد]] بھی شامل تھی۔
 
[[سوویت اتحاد]] کے خاتمے کے بعد ہی شہر ترقی کی راہ پر آ سکا۔ شہر کے تاریخی مرکز کو ازسر نو تعمیر کیا گیا جن میں سب سے نمایاں [[قل شریف مسجد]] ہے، جو اب روس کی سب سے بڑی مساجد میں سے ایک ہے۔
 
== نگار خانہ ==