"نامیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
نامیہ (organism) کسی بھی ایسی [[حیات|زندہ]] شے کو کہا جاسکتا ہے کہ جس میں نمو کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہو۔ گو یہ لفظ عام طور پر ایسے زندہ [[جسم|اجسام]] پر بکثرت استعمال کیا جاتا ہے کہ جو اپنی جسامت میں چھوٹے ہوں لیکن جیسا کہ اوپر ذکر آیا کہ یہ چھوٹے ہونے کا اختصاص لازمی نہیں ہے اور نامیہ [[انسان]] کو بھی کہہ سکتے ہیں۔ organ سے ملتے جلتے ہونے کی وجہ سے اردو میں اس کے لیے [[عُضو|عضو]] سے عضویہ کا لفظ بھی ذہن میں آتا ہے لیکن organism نا تو organ سے نکلتے ہیں اور نہ انکا براہ راست کوئی تعلق organs سے ہوتا ہے۔ [[خلیہ|خلیات]] سے ملکر [[نسیج|انسجہ]] بنتے ہیں اور انسجہ سے پھر مل کر عضو بنتے ہیں اور عضو سے پھر ملکر [[نظام (طریقہ)|نظام]] بنتے ہیں اور نظاموں سے پھر ایک پورا جاندار تشکیل پاتا ہے۔ جبکہ [[خلیہ|خلیات]] میں موجود چھوٹے چھوٹے [[خرد بین|خردبینی]] اجسام کو organelle کو [[عضیہ]] (جمع : عضیات) کہا جاتا ہے اس کے برعکس، organism ایک مکمل [[حیات]] کا نام ہے وہ [[جانور]]وں میں بھی ہو سکتا ہے [[نباتات|پودوں]] میں بھی ہو سکتا ہے اور [[جراثیم]] میں بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اس کی درست ترین عربی ؛ متعضہ یا عضویہ نہیں بلکہ --- حئ ---- کی جاتی ہے۔ یعنی organism زندہ چیز کی [[تنظیم (ضد ابہام)|تنظیم]] (organization) کو کہتے ہیں اور جب یہ زندہ چیز کی تنظیم کسی جاندار کے جسم کا حصہ ہو (مثلا [[قلب|دل]]، [[دماغ]] وغیرہ) تو ایسی صورت میں اس کے لیے [[عُضو|organ]] کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے اور اگر یہ زندہ چیز کی تنظیم بذات خود آزادانہ حیثیت سے اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہو تو عموما{{دوزبر}} اس کے لیے organism کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے۔ ان تمام الفاظ کی اساس ایک ہی ہے۔ organ کو اردو میں [[عُضو|عضو]] کہتے ہیں اور organism کو '''نامیہ''' کہا جاتا ہے۔
{{فطرت کے عناصر}}
{{حیاتیاتی ہندسیات}}