"کٹھمنڈو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 83:
== تاریخ ==
 
خیال ہے کہ کاٹھمنڈو کی وادی 900 سال قبل مسیح میں آباد ہوئيہوئی ہو گی جہاں سے کئی سو سال قبل مسیح کی اشیاء دستیاب ہوئی ہیں اور [[185ء]] کی تحریریں بھی دستیاب ہوئی ہیں۔ سب سے پرانی عمارت تقریبا ایک ہزار سال پرانی ہے۔ خیال ہے کہ چھٹی صدی عیسوی میں [[گوتم بدھ|بدھ]] اور اس کے پیروکار آج کے پٹن کے علاقہ میں آباد تھے، جس کا بہرحال کوئی ثبوت دستیاب نہیں ہو سکا ہے۔ پٹن کے گرد چار [[سٹوپا]] کے بارے میں خیال ہے کہ یہ تیسری صدی قبل مسیج میں [[مورین]] بادشاہ [[اشوکا]] نے تعمیر کیے تھے۔ بدھ کی کہانیوں کی طرح اشوکا کے بھی وہاں آنے جانے کی کہانیاں مشہور ہیں لیکن ثبوت دستیاب نہیں ہو سکے۔ لیکن سٹوپا کے تیسری صدی قبل مسیح یا اس کے لگ بھگ کی تعمیر لگتے ہین۔ [[کیرانٹ]] کھٹمنڈو کی وادی کے پہلے حکمران ہیں جن کے بارے میں دستاویز دستیاب ہیں۔ ان کے محل کے باقیات پٹن کے قریب [[ہرنیاوارنا مہاویہارا]] میں موجود ہیں جس کو [[پاتوکودون]] کہتے ہیں۔ [[لچھاوی]] حکمران جن کی تحریریں [[464ء]] کی ہیں [[کیرانٹ]] کے بعد دوسرے حکمران تھے اور جن کے [[ہندوستان]] کے [[گپتا سلطنت|گپتا]] حکمرانوں کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ مالا حکمرانوں نے نیپال پر بارہویں صدی عیسوی سے سترہویں صدی تک حکومت کی جن سے کھٹمنڈو کی یہ وادی [[شاہ]] حکمران خاندان کے [[پرتھوی نارائن شاہ]] نے فتح کی اور موجودہ نیپال کی بنیاد رکھی۔ کٹھمنڈو میں موجود زیادہ تر تاریخی عمارات مالا دور حکومت کی ہیں۔
 
روایات کے مطابق ما‍ضی میں علاقہ ایک جھیل پر مشتمل تھا جس کا پانی [[شاکیامونی]] بدھ کے پیروکار [[منجوشری]] نے جنوب میں ایک چٹان کاٹ کر بہا دیا تھا اور اس طرح علاقہ میں رہنے کے لیے جگہ دستیاب ہوئی۔ موجودہ نام کا ماخذ واضح نہیں ہے لیکن خیال ہے کہ اس کا نام [[کشتہ (کاٹھ) منڈپ]] سے نکلا ہے جس کا مطلب [[سنسکرت]] میں [[لکڑی]] کا [[مندر]] ہے۔