"سدوم وعمورہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 5:
سیدنا لوط (علیہ السلام) کی تبلیغ کاعلاقہ بحر میت یا بحر لوط کے اردگرد سدوم کا شہر اور اردگرد عمورہ کی بستیاں تھا آپ کی قوم شرک اور دوسری بد اخلاقیوں کے علاوہ لواطت میں گرفتار بلکہ اس بدفعلی کی موجد بھی تھی۔ لوط کے سمجھانے پر بھی یہ لوگ اپنی کرتوتوں سے باز نہ آئے بلکہ الٹا سیدنا لوط (علیہ السلام) اور معدودے چند مسلمانوں کو اپنے شہر سے نکل جانے کی دھمکیاں دینے لگے۔ آخر فرشتے اس قوم پر قہر الٰہی ڈھانے کے لیے نازل ہوئے سیدنا جبریل نے ان کی بستیوں کو اکھاڑ کر اپنے پروں پر اٹھایا اور بلندی پر لے جا کر اور اٹھا کر نیچے پٹخ دیا۔ پھر اوپر سے پتھروں کی بارش برسائی گئی۔ چنانچہ یہ خطہ زمین سطح سمندر سے چار سو کلومیٹر نیچے چلا گیا اور اوپر پانی آ گیا۔ اسی پانی کے ذخیرہ کو بحر مردار، بحر میت یا غرقاب لوطی کہا جاتا ہے۔<ref>تفسیر تیسیر القرآن، عبد الرحمن کیلانی،الانعام،86</ref>
==بائبل کے تناظر میں==
Menu icon
معلوم کریں کہ کس طرح۔۔۔
خُدا کے ساتھ اپنی ابدیت گزاریں
خُدا سے معافی حاصل کریں
سوال
سدوم اور عمورہ کا گناہ کیا تھا ؟
جواب
 
سدوم اور عمورہ کا بائبلی بیان پیدایش کی کتاب کے 18-19ابواب میں درج ہے۔ پیدایش 18باب خداوند اور دو فرشتوں کے ابرہام کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے آ نے کے بارے میں بیان کرتا ہے ۔ خُداوند نے ابرہام کو آگاہ کیا کہ "سدُوم اور عمورہ کا شور بڑھ گیا اور اُن کا جُرم نہایت سنگین ہو گیا ہے" ( پیدایش 18باب 20آیت) ۔ 22-33 آیات ابر ہام کی طرف سے خداوند سے سدوم اور عمورہ پر رحم کی التجا کو بیان کرتی ہیں کیونکہ ابرہام کا بھتیجا لوط اور اُس کا گھرانہ سدوم میں رہتا تھا۔
 
پیدایش 19باب دو فرشتوں کے انسانی شکل میں سدوم اور عمورہ میں داخل ہونے کو بیان کرتا ہے ۔ لوط فرشتوں سے شہر کے چوک میں ملا اور انہیں مجبور کیا کہ وہ رات اُس کے گھر میں گزاریں۔ فرشتے مان گئے۔ پھر بائبل بیان کرتی ہے کہ " اِس سے پیشتر کہ وہ آرام کرنے لئے لیٹیں سدُوم شہر کے مَردوں نے جوان سے لے کر بُڈھے تک سب لوگوں نے ہر طرف سے اُس گھر کو گھیر لِیا۔ اور اُنہوں نے لُوط کو پُکار کر اُس سے کہا کہ وہ مَرد جو آج رات تیرے ہاں آئے کہاں ہیں؟ اُن کو ہمارے پاس باہر لے آ تاکہ ہم اُن سے صحبت کریں"(پیدایش 19باب 4-5آیات)۔ اس کے بعد فرشتوں نے گھر کے اردگرد موجود مَردوں کو اندھا کر دیا اور لوط اور اس کے گھرانے کو شہروں سے فرار ہونے کی تاکید کی تاکہ وہ خدا کے غضب سے بچ سکیں۔ لوط اور اُس کا گھرانہ شہر سے بھاگ گیا اور پھر "خُداوند نے اپنی طرف سے سدُوم اور عمورؔہ پر گندھک اور آگ آسمان سے برسائی"( پیدایش 19باب 24آیت )۔
<ref>
https://www.gotquestions.org/Urdu/Urdu-Sodom-and-Gomorrah.html
</ref>
 
==آثار قدیمہ==
امریکی ماہرین ارضیات وآثار قدیمہ نے 10 سال کی تحقیق و جستجو کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ اردن میں قوم لوط کےتباہ ہونے والے شہر کو دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ قوم لوط کے تباہ شہر"سدوم" کے کھنڈرات "تل الحمام" کے مقام پر پائے گئے ہیں۔ امریکی تحقیقاتی مشن کے سربراہ پروفیسر Steven Collins کا کہنا ہےکہ ان کی تحقیقات کا نتیجہ سامنے آیا تو وہ خود بھی حیران رہ گئے کیونکہ سدوم شہر میں زندگی دفعتاً ختم ہوگئی تھی