"زرخیز ہلال" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3:
[[دریائے نیل|نیل]]، [[دریائے اردن|اردن]]، [[دریائے فرات|فرات]] اور [[دریائے دجلہ|دجلہ]] کے دریاؤں سے زرخیز ہونے والا 4 سے 5 لاکھ مربع [[کلومیٹر]] کے رقبے پر پھیلا یہ علاقہ [[بحیرہ روم]] کے مشرقی ساحلوں سے [[صحرائے شام]] کے شمالی علاقوں اور [[جزیرہ]] اور [[مابین النہرین]] سے [[خلیج فارس]] تک پھیلا ہوا ہے۔ اس علاقے میں موجودہ [[مصر]]، [[اسرائیل]]، [[مغربی کنارہ]]، [[غزہ کی پٹی]] اور [[لبنان]] اور [[اردن]]، [[شام]]، جنوب مشرقی [[ترکی]] اور جنوب مغربی [[ایران]] کے علاقے کے چند علاقے شامل ہیں۔ دریائے نیل کے طاس کی آبادی 70 ملین، دریائے اردن کے طاس کی تقریباً 20 ملین اور دریائے دجلہ و فرات کے طاس کی 30 ملین ہے، اس طرح زرخیز ہلال کی موجودہ آبادی 120 ملین سے زائد بنتی ہے یعنی یہ مشرق وسطیٰ کی کم از کم ایک تہائی آبادی کا حامل علاقہ ہے۔
زرخیز ہلال انسانی تاریخ کے شاندار دور کا عینی گواہ ہے۔ دنیا کی تاریخ کی چند عظیم ترین تہذیبیں اسی علاقے میں پروان چڑھیں۔ تحریر اور ریاستی معاشروں نے اسی سرزمین پر جنم لیا اور اسی لیے اس علاقے کو "تہذیب کا گہوارہ" کہا جاتا ہے۔
 
[[زمرہ:قدیم مشرق قریب]]
[[زمرہ:زرخیز ہلال| ]]
[[زمرہ:مشرق قریب]]
[[زمرہ:طبیعی تقسیمات]]
[[زمرہ:تاریخ بحیرہ روم]]
 
[[en:Fertile Crescent]]