"نماز جمعہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 4:
== جمعہ کے دن کی فضیلت ==
[https://www.mazhab.pk/جمعہ-مبارک جمعہ کے دن کی فضلیت] یہ ہے کہ یہ دن ہفتے کے سارے دنوں کا سردار ہے، ایک حدیث میں ہے کہ سب سے بہتر دن جس پر آفتاب طلوع ہوتا ہے، جمعہ کا دن ہے۔ اس دن حضرت [[آدم علیہ السلام]] کی تخلیق ہوئی، اسی دن ان کو [[جنت]] میں داخل کیا گیا، اسی دن ان کو جنت سے نکالا (اور دُنیا میں) بھیجا گیا۔ اور اسی دن [[قیامت]] قائم ہوگی۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی اور اسی دن ان کی وفات ہوئی۔ بہت سی احادیث میں یہ مضمون ہے کہ جمعہ کے دن میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اس پر بندہٴ موٴمن جو دُعا کرے وہ قبول ہوتی ہے، جمعہ کے دن [[محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|آنحضرت]] صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے [[درود]] پڑھنے کا حکم آیا ہے۔ یہ تمام احادیث [[مشکوٰة شریف]] میں ہیں۔ ان کے علاوہ اور بھی بہت سی احادیث میں جمعہ کی فضیلت آئی ہے۔
چنانچہ حضرت عبداللہ ابن عباس کی روایت ہے کہ آپ سے کسی یہودی سے کہا کہ اگر ہماری شریعت میں الیوم اکملت لکم دینکم والی آیت نازل ہوتی تو ہم لوگ اس دن کو جشن کا دن بنا لیتے تو حضرت عبداللہ ابن عباس نے کہا یہ آیت جمعہ کے دن نازل ہوئی ہے جو کافی فضیلت رکھتا ہے
 
== نماز جمعہ کی رکعات ==