"نیوٹرینو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
نیوٹرینو (neutrino) ایک ایسا [[ذرہ]] ہے جو [[جوہر|جوہر(ایٹم)]] سے بھی چھوٹا ہوتا ہے اور اس پر کوئی [[برقی بار|برقی بار(چارج)]] نہیں ہوتا۔ یہ [[تعدیلہ|تعدیلہ(نیوٹرون)]]، [[اولیہ (جوہر)|اولیہ(پروٹون)]] اور [[برقیہ|برقیہ(الیکٹرون)]] سے بھی چھوٹا ہوتا ہے۔

نیوٹرینو (neutrino) پر نہ منفی (negative) چارج ہوتا ہے نہ مثبت (positive)۔ اس وجہ سے [[برقناطیسی قوت]] (جو الیکٹرون اور پروٹون پر اثر انداز ہوتی ہے) نیوٹرینو پر اثر انداز نہیں ہو سکتی۔

[[Image:Supernova-1987a.jpg|thumb|[[سپر نوا 1987a|SN 1987A]]]]

نیوٹرینو چونکہ [[نحیفہ|نحیفہ (lepton)]] کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے اس لیئے اس پر [[غرایہ|غرایات(gluons)]] کا بھی کوئ اثر نہیں ہوتا جو [[قوی تفاعل|قوی تفاعل(strong interaction)]] کا سبب بنتے ہیں یعنی نیوٹرینو [[کلر چارج]] سے متاثر نہیں ہوتا۔ الیکٹرون بھی لیپٹون کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے مگر اس پر منفی چارج ہوتا ہے۔

سطر 56:

==کمیت==
نیوٹرینو مادے سے بہت ہی کم تعامل (interaction) کرتے ہیں اور اس وجہ سے اس ذرے کی خاصیتیں معلوم کرنے میں سخت دقت کا سامنا ہے۔ ایک عرصے تک یہ سمجھا جاتا رہا کہ [[فوٹون]] کی طرح نیوٹرینو کی [[کمیت]] بھی صفر ہے مگر اس طرح تجرباتی مشاہدات کی وضاحت کرنا مشکل ہو جاتا تھا۔ اب یہ باور کیا جاتا ہے کہ نیوٹرینو صفر سے کچھ ہی زیادہ (non zero) کمیت کے حامل ہوتے ہیں مگر تصدیق ہونا باقی ہے۔

==رفتار==
[[آئین سٹائن]] کے نظریہ کے مطابق مادہ کبھی بھی روشنی کی رفتار یا اس سے زیادہ رفتار سے حرکت نہیں کر سکتا۔ فوٹون روشنی کی رفتار سے اس لیئے حرکت کر سکتا ہے کیونکہ اس کی حالت سکون کی کمیت (rest mass) صفر ہوتی ہے اور حرکت کرتے ہوئے فوٹون میں جو کمیت ہوتی ہے وہ اسکی حرکت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اگر نیوٹرینو میں تھوڑی بہت بھی کمیت ہے تو اسکی رفتار روشنی کی رفتار سے لازماً کم ہو گی۔

==solar neutrino problem==
نیوٹرینو کی ایجاد کے تھوڑے عرصے بعد ہی یہ مسئلہ سامنے آیا کہ حساب کی رو سے سورج سے جتنے الیکٹرون نیوٹرینو دنیا تک پہنچنے چاہیئں اسکے آدھے یا اس سے بھی کم آ رہے ہیں۔ 30 سال بعد یہ معلوم ہوا کہ Standard Model of particle physics کے برخلاف نیوٹرینو نہ صرف کمیت کا حامل ہوتا ہے بلکہ ایک طرح کا نیوٹرینو دوسری طرح کے نیوٹرینو میں تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔ اس تبدیلی کو نیوٹرینو کا ارتعاش (neutrino oscillation) کہتے ہیں۔

==اقسام==
نیوٹرینو کی تین قسمیں (flavors) ہوتی ہیں۔
*الیکٹرون نیوٹرینو (Electron neutrino)
*میون نیوٹرینو (Muon neutrino)
*ٹائو نیوٹرینو (Tau neutrino)

ان تینوں نیوٹرینو کی spin بایئں طرف ہوتی ہے۔

ان تینوں نیوٹرینو کے فنا کنندہ ذرے (anti particle) بھی ہوتے ہیں جنہیں antineutrino کہتے ہیں۔ اینٹی نیوٹرینو کی spin دائیں طرف ہوتی ہے۔

==سپر نوا 1987A==
1987 میں [[آسمان]] پر ایک [[ستارہ]] [[سپرنوا]] (super nova) کی شکل میں پھٹا جسے supernova 1987A کا نام دیا گیا۔ اس سے نیوٹرینو کی ایک بوچھاڑ نکلی جو ہماری [[زمین]] تک بھی پہنچی۔ یہ بوچھاڑ 13 سیکنڈ تک جاری رہی۔ اسی [[سپرنوا]] کی [[روشنی]] نیوٹرینو کی بوچھاڑ آنے کے کئی گھنٹے بعد زمیں تک پہنچی۔ اسکی وجہ یہ تھی کہ ستارے کے مرکز سے نکلنے والی روشنی کو ستارے کی گیسوں سے باہر آنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے جبکہ نیوٹرینو کسی مادے سے انتہائ کم حد تک تعامل کرتے ہیں اس لیئے فوراً ستارے سے باہر آ جاتے ہیں۔

[[سورج]] کے مرکز میں عمل [[فیوزن]] کے دوران جب ایک [[پروٹون]] ایک [[نیوٹرون]] میں تبدیل ہوتا ہے تو توانائی ([[فوٹون]]) کے ساتھ الیکٹران نیوٹرینو بھی بنتے ہیں۔ نیوٹرینو صرف دو سیکنڈ میں سورج سے باہر آ جاتے ہیں جبکہ فوٹون کو باہر آنے میں دس لاکھ سال لگتے ہیں۔
سطر 66 ⟵ 80:

==مزید دیکھیئے==
*[[سفید بونا]] White dwarf
*[[سورج]]
*[[تابکاری]] Radioactivity
*[[بیٹا تنزل]] Beta decay
*[[سپر نووا]] Super nova
*[[nuclear binding energy]]
*[[نویاتی ائتلاف]] Nuclear fusion
*[[مختاری انشقاق]] Spontaneous fission

==حوالہ جات==