"موت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
مختلف سیاق و سباق میں '''موت''' کے معانی مختلف ہوتے ہیں- خلیے کی موت اور کثیر خلوی جانورں کی موت دو بالکل مختلف مظاہر ہیں- کثیر خلوی جانوروں میں ان جانوروں کی موت کی تعریف مختلف ہے جن میں سینٹرل نروس سسٹم نہیں ہے اور ان میں مختلف ہے جن میں سینٹرل نروس سسٹم موجود ہے- انسان کی موت اس وقت ہوتی ہے جب شعور کی موت ہوتی ہے- ایسا شخص جس کا شعور مر چکا ہو اس کے جسم کو ہم چاہیں تو بہت دیر تک زندہ رکھ سکتے ہیں- یعنی دماغ انسان کے بہت سے سب سسٹمز میں سے ایک سب سسٹم ہے جو باقی تمام سب سسٹمز کو کنٹرول کرتا ہے- لیکن بہت سے سب سسٹمز دماغ کے براہِ راست کنٹرول کی عدم موجودگی میں بھی مصنوعی طور پر زندہ رکھے جا سکتے ہیں- گویا انسان کی موت اور انسان کے سب سسٹمز کی موت کا پیمانہ الگ ہے- پھر ان میں سے ہر ایک سب سسٹم میں ہر وقت خلیے مر رہے ہوتے ہیں، نئے خلیے بن رہے ہوتے ہیں اور یہ سب ایک کنٹرولڈ میکانزم کے تحت ہوتا ہے- اگر یہ کنٹرول ختم ہو جائے اور خلیے دھڑادھڑ بننے لگیں تو اس عضو کا فنکشن ناممکن ہو جاتا ہے- اس حالت کو ہم کینسر کہتے ہیں- گویا خلیوں کے لیول پر زندگی اور موت کی ڈیفینیشن بالکل ہی الگ ہے- خلیے کی موت اس وقت ہوتی ہے جب اس میں ہومیوسٹیٹس ختم ہو جائے اور وہ خلیے کی اندرونی حالت کو بیرونی حالت سے الگ نہ رکھ پائے- ایسا عموماً اس وقت ہوتا ہے جب خلیے کی بیرونی دیوار ٹوٹ جائے اور خلیے کا میٹیریل خارج ہو جائے- کسی بھی سب سسٹم میں خلیوں کے ساتھ ایسا ہر وقت ہو رہا ہوتا ہے- سب سسٹم کی موت اس وقت ہوتی ہے جب اس میں اتنے خلیے ناکارہ ہو جائیں یا کم از کم اپنا designated کام چھوڑ دیں کہ وہ سب سسٹم اپنا فنکشن ادا نہ کر سکے- دل کے مسلز کا کچھ حصہ مر جائے تو بھی دل اپنا کام کرتا رہتا ہے- یہی وجہ ہے کہ دل کے دورے کے بعد بھی نہت سے لوگ زندہ رہ جاتے ہیں اور ایک partially functional دل کے ساتھ بھی کم و بیش نارمل زندگی گذار سکتے ہیں- لیکن دل کے اتنے خلیے مر جائیں کہ دل پریشر ہی پیدا نہ کر سکے تو اسے دل کی موت کہا جا سکتا ہے- اس صورت میں اگر دل کو سرجری سے تبدیل کر دیا جائے یا مصنوعی دل لگا دیا جائے تو انسان زندہ رہ سکتا ہے اگرچہ اس کا اوریجنل دل مر چکا ہوتا ہے۔
==ترقی یافتہ ممالک میں اسباب موت==
[[فائل:Human remains.jpg|بائیں|260px|تصغیر|[[مغربی آسٹریلیا]] میں انکومینٹیشن لاش، [[1905]].]]
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/موت»