"انگریزی زبان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 7:
دنیا بھر میں تقریباً 35 کروڑ 40 لاکھ افراد کی ماں بولی زبان انگریزی ہے، جبکہ ثانوی زبان کی حیثیت سے انگریزی بولنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے ڈیڑھ ارب کے درمیان میں ہے۔ [[پاکستان]]، [[انڈیا]] اور [[بنگلہ دیش]] میں یہ زبان آہستہ آہستہ وسعت پکڑ رہی ہے۔
 
انگریزی مواصلات، تعلیم، کاروبار، ہوا بازی، تفریحات، سفارت کاری اور انٹرنیٹ میں سب سے موزوں بین الاقوامی زبان ہے۔ یہ [[1945ء|1945ء،]] میں [[اقوام متحدہ]] کے قیام سے اب تک اس کی باضابطہ زبانوں میں سے ایک ہے۔
 
انگریزی بنیادی طور پر ایک مغربی جرمینک زبان ہے، جو قدیم انگلش سے بنی ہے۔ سلطنتِ برطانیہ کی سرحدوں میں توسیع کے ساتھ ساتھ یہ زبان بھی انگلستان سے نکل کر [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکا]]، [[کینیڈا]]، [[آسٹریلیا]]، [[نیوزی لینڈ]] سمیت دنیا بھر میں پھیلتی چلی گئی اور آج [[برطانیہ]] یا [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکا]] کی سابق نو آبادیوں میں سے اکثر میں یہ سرکاری زبان رائج ہے، جن میں [[پاکستان]]، [[گھانا]]، [[بھارت]]، [[نائجیریا]]، [[جنوبی افریقا]]، [[کینیا]]، [[یوگنڈا|یوگینڈا]] اور [[فلپائن]] بھی شامل ہیں۔