"نناوت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ جمع: hy:Նունավութ
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 4:
نُنا وُت کینیڈا کی سب سے نئی اور سب سے بڑی ریاست ہے۔ اس کو شمال مغربی ریاست سے یکم اپریل 1999 کو بذریعہ نُنا وُت ایکٹ اور نُنا وُت لینڈ کلیمز ایگریمنٹ الگ کیا گیا تھا۔ اس کی سرحدوں کا تعین 1993 میں کیا جا چکا تھا۔ نُنا وُت کا قیام عمل میں آنے سے کینیڈا کے نقشے پر 1949 میں نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبرے ڈار کے قیام کے بعد ایک بڑی تبدیلی واقع ہوئی۔
 
اس کا دارلخلافہ ایکالوئٹ ہے جو مشرق میں بافن کے جزیرے پر واقع ہے۔ دوسرے اہم علاقوں میں رینکن ان لٹ اورخلیج کیمبرج ہیں۔ نُناوُت میں ایلیسمیری کا جزیرہ بھی شامل ہے جو شمال میں واقع ہے۔ وکٹوریہ جزیرے کے جنوبی اور مشرقی حصے بھی اس میں شامل ہیں۔ نُنا وُت رقبے کے لحاظ سے کینیڈا کی سب سے بڑی اور آبادی کے لحاظ سے سب سے چھوٹی ریاست ہے۔ اس کی کل آبادی 29474 افراد ہے جو تقریباًًتقریباً مشرقی یورپ کے برابر علاقے پر پھیلی ہوئی ہے۔ اگر نُنا وُت ایک آزاد ملک ہوتا تو یہ دنیا کا سب سے کم گنجان آباد ملک ہوتا۔ مثلاً گرین لینڈ کا رقبہ نُنا وُت کے تقریباًًتقریباً برابر لیکن آبادی نُنا وُت سے دو گنی زیادہ ہے۔
 
نُنا وُت کا مطلب ہے "ہماری زمین"۔ یہ انوکتی تُت زبان کا لفظ ہے۔ اس کے باشندے نُنا وُمیوت کہلاتے ہیں۔ ایک باشندہ نُنا وُمیوک کہلائے گا۔
سطر 10:
== تاریخ ==
 
نُنا وُت میں تقریباًًتقریباً چار ہزار سال سے مسلسل انسان آباد رہے ہیں۔
 
نُنا وُت کی تحریری تاریخ کی ابتداء 1576 سے ہوئی۔ مارٹن فروبشر ایک مہم کی رہنمائی کے دوران جب یہاں پہنچا تو اس نے سوچا کہ اس نے فروبشر کی خلیج کے پانیوں میں سونے کی کان تلاش کر لی ہے۔ اگرچہ یہ کان بیکار نکلی تاہم فروبشر نے انوئت لوگوں سے یورپیوں کی طرف سے پہلا رابطہ قائم کیا۔ یہ رابطہ اگرچہ بہت بھیانک تھا کیونکہ فروبشر نے چار انوئت لوگوں کو اغوا کیا اور انہیں انگلستان لے آیا جہاں وہ زیادہ دیر زندہ نہ رہ سکے۔
سطر 38:
اپنی پالیسیوں پر تنقید کے بعد پریمئر پال اوکلیک نے ایک مشاورتی کونسل بنائی ہے جس کا کام یہ طے کرنا ہے کہ کیسے مقامی افراد کو قانون سازی اور ریاست کے روز مرہ کاموں میں نمائندگی دی جائے۔
 
ریاست کا سالانہ بجٹ 70 کروڑ کینیڈین ڈالر ہے جو تقریباًًتقریباً سارا کا سارا وفاقی حکومت دیتی ہے۔ 2004 میں سابقہ وزیر اعظم پال مارٹن نے شمالی علاقوں کی ترقی کو اپنی ترجیح قرار دیا تھا اور اضافی 50 کروڑ کینیڈین ڈالر ان تین ریاستوں میں تقسیم کئے تھے۔
 
2005 میں مقامی حکومت نے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ایک فرم کھولی ہے جس کا کام مصنوعی سیاروں کی مدد سے نُنا وُت کے لوگوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ مہیا کرنا ہے۔ اس کے باعث ریاست کو دنیا کی اکیس سمارٹ کمیونیٹیز میں شامل کیا گیا ہے۔